Bharat Express DD Free Dish

Arvind Kejriwal

ای ڈی کے مطابق اروند کیجریوال نے اس رقم کا استعمال عام آدمی پارٹی کے لیے گوا انتخابی مہم میں کیا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا ہے کہ اروند کیجریوال ایکسائز پالیسی 2021-22 کی تشکیل میں براہ راست ملوث تھے۔

Arvind Kejriwal Judicial Custody: دہلی شراب پالیسی معاملے میں مبینہ گھوٹالے کے منی لانڈرنگ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

دہلی حکومت میں وزیرآتشی نے الزام لگایا تھا کہ انہیں پارٹی بدلنے کے لئے مجبورکیا جا رہا ہے۔ اب اس معاملے میں انہیں ایک نوٹس بھیج کرمعافی مانگنے یا پھر ہتک عزت کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

تہاڑ جیل سے متعلق ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے سنجے سنگھ کی رہائی کا حکم ابھی تک تہاڑ جیل نہیں پہنچا ہے۔ رہائی کے آرڈر کی کارروائی تب شروع کی جائے گی جب ضمانت کا حکم تہاڑ جیل پہنچے گا۔

ای ڈی نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ عام آدمی پارٹی شراب پالیسی گھوٹالے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والی ہے۔ پارٹی نے اروند کیجریوال کے ذریعے جرم کیا ہے۔

ای ڈی نے دعوی کیا ہے کہ اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی سازی اور نفاذ میں ہوئی بے قاعدگیوں سے متعلق سازش میں ملوث ہیں۔

عام آدمی پارٹی کے سبھی اراکین اسمبلی نے سنیتا کیجریوال سے ایک ہی بات کہی ہے کہ دہلی کی 2 کروڑ روام کیجریوال کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ جیل سے ہی حکومت چلائیں، کسی بھی قیمت پروزیراعلیٰ استعفیٰ نہ دیں۔

کیجریوال کو ای ڈی نے 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔ وہ دوبارہ یکم اپریل تک ای ڈی کی تحویل میں رہے۔ ای ڈی کی حراست ختم ہونے کے بعد انہیں خصوصی جسٹس کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے ان کی 15 دن کی عدالتی تحویل کی درخواست کی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو روز ایونیو کورٹ نے 15 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ جس کے بعد اروند کیجریوال کو تہاڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

کیجریوال کا جیل میں 'ہاؤ پرائم منسٹر ڈیسائیڈس' کتاب کا مطالبہ ایسے وقت میں آیا جب آج عدالت میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے اپنی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ''وزیراعظم نریندر مودی جو کچھ کر رہے ہیں وہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔ ''