دہلی کی کیجریوال حکومت کے خلاف وزارت داخلہ نے سی بی آئی جانچ کا حکم دے دیا۔
لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے ایک اور معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، ایل جی نے دہلی حکومت کے ذریعہ اسپتالوں کے لئے خریدی گئی دوائیوں کے معاملے میں جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، لوگوں کی شکایتوں پرعام آدمی پارٹی حکومت کے اسپتالوں نے بہترین ڈھنگ سے دوائیاں خریدیں۔ یہ دوائیاں سرکاری اورنجی ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کے دوران فیل پائی گئی ہیں۔
On the Vigilance Department’s report of spurious drugs in Delhi government hospitals, Delhi LG VK Saxena writes to Chief Secretary Naresh Kumar directing him for an investigation and CBI inquiry into it.
— ANI (@ANI) December 23, 2023
سرکاری اسپتالوں پرغیرمستند ادویات فراہم کرنے کا الزام
نیوز ایجنسی این این آئی کے ٹوئٹ کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے یہ احکامات وزیراعلیٰ اروند کیجریوال حکومت کی جانب سے خریدی گئی غیر مستند ادویات کے حوالے سے دیئے ہیں۔ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لوگوں کی شکایات کی بنیاد پر، عام آدمی پارٹی حکومت نے اسپتالوں کے لئے بے ترتیب طریقے سے ادویات کی خریداری کی تھی۔ یہ ادویات سرکاری اور پرائیویٹ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کے دوران پیرامیٹرز کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
-بھارت ایکسپریس