Odd Even Formula in Delhi: دہلی کے وزیرماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ 13 نومبر سے طاق-جفت (آڈ-ایون) فارمولہ نافذ نہیں ہوگا۔ فی الحال اس کوملتوی کردیا گیا ہے۔ اگرصورتحال پھر سے تشویشناک ہوتی ہے تو اس پر پھر غوروخوض کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 10-8 دن سے ہوا کی رفتار میں دو ٹھہراؤ تھا۔ اس کی وجہ سے آلودگی کی سطح سنگین زمرے میں پہنچ گیا تھا۔ رات سے جو بارش ہو رہی ہے، اس کے بعد جو اے کیوآئی 450 تھا وہ آج 300 ہوگیا ہے اور ابھی مزید کم ہونے کی امید ہے۔ اگرصورتحال پھر سے تشویشناک ہوتی ہے تو اس پر (طاق-جفت فارمولہ) پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دیوالی کے بعد حکومت آلودگی کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

