Bharat Express

Arvind Kejriwal

سواتی مالی   وال نے ایکس پر دہلی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے  پوسٹ کیا، 'مجھے اطلاع ملی ہے کہ اب یہ لوگ گھر کے سی سی ٹی وی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں..' سواتی مالی وال نے جمعہ کو اپنے ایکس کی ڈی پی بھی تبدیل کرلی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے کیجریوال والی تصویر لگائی تھی ،لیکن اب اسے بلیک کردیا گیا ہے  

لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ پریس کانفرنس میں سواتی مالی وال پر پوچھے گئے سوال پر اروند کیجریوال نے مائیک ہٹا دیا تھا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہے۔

سواتی مالی وال نے اپنی پروفائل تصویر تبدیل کرنے کے بعد کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کے بعد پارٹی پر حملہ ضرور کیا تھا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد انہوں نے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے بیان کا بھی ذکر کیا تھا۔

مہاراشٹر میں ایک ریلی میں انہوں نے کہا کہ اس بار 48 میں سے 42 انڈیا الائنس کو دینے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مودی حکومت بنتی،ویسے تو نہیں بنے گی۔

تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ جب کیجریوال نے اپنے فون اور دیگر آلات کے پاس ورڈ دینے سے انکار کیا تو حوالا آپریٹرز کے آلات سے چیٹ برآمد ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے پر سواتی مالی وال نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی اس سیاسی ہٹ مین نے خود کو بچانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔

وزیر خزانہ اور بی جے پی لیڈر نرملا سیتا رمن نے کہا کہ سواتی مالی وال پر حملہ کا واقعہ 13 مئی کو سامنے آیا۔ لیکن چار دن گزرنے کے بعد بھی وزیر اعلیٰ نے ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

عام آدمی پارٹی کے لیڈر امانت اللہ خان نہ تو کسی عوامی رابطہ مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور نہ ہی کسی جلسے میں اور نہ ہی جیل سے باہر آنے کے بعد انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کی ٹیم جمعرات کی رات ویبھو کمار کو حراست میں لینے کے لیے ان کے گھر پہنچی۔ اس دوران وہ گھر پر نہیں ملے  لیکن ان کی اہلیہ وہاں موجود تھیں۔ ان سے ویبھو کمار کے مقام کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

سواتی مالیوال نے کہا کہ 'ملک میں اہم انتخابات ہو رہے ہیں اور سواتی مالیوال اہم نہیں، ملک کے مسائل اہم ہیں'۔ بی جے پی کے لوگوں سے خصوصی درخواست ہے کہ اس واقعہ پر سیاست نہ کریں۔