خواتین کی توہین پر کیجریوال خاموش کیوں ہیں؟ جے پی نڈا نے سواتی مالی وال کیس میں اے اے پی کو گھیرا
بی جے پی صدر جے پی نڈا نے سواتی مالی وال کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو گھیرا ہے۔ انہوں نے اروند کیجریوال کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے ہیں اور الزام لگایا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے لوگ گھر پر بلا کر راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کے ساتھ مار پیٹ کررہے ہیں۔جے پی نڈا نے سواتی مالی وال کیس رچنےکی سازش بی جے پر کرنے کے الزام کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی نے سازش رچی ہے تو کیجریوال لکھنؤ میں مائیک کیوں ہٹانے لگے۔
لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ پریس کانفرنس میں سواتی مالی وال پر پوچھے گئے سوال پر اروند کیجریوال نے مائیک ہٹا دیا تھا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہے۔ کیجریوال دہلی کے لوگوں کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب سواتی مالی وال پر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا تو پھر وزیر اعلیٰ اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ جے پی نڈا نے سواتی مالی وال کے مبینہ ویڈیو کے بارے میں بھی بات کی۔
کیجریوال بے نقاب ہو چکے ہیں: جے پی نڈا
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے انٹرویو میں جے پی نڈاسے پوچھا گیا کہ عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ بی جے پی نے سواتی مالی وال کو کیجریوال کو پھنسانے کے لیے بھیجا تھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا، “عام آدمی پارٹی جھوٹ کی بنیاد پر بنائی گئی پارٹی ہے اور اس کی ساکھ صفر میں بھی نہیں، مائنس میں ہے۔”
انہوں نے کہا کہ آج اروند کیجریوال ملک اور دہلی کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، وہ ہر طرح سے بے نقاب ہو چکے ہیں، اگر یہ سازش بی جے پی نے رچی تھی تو پھر آپ مائیک یہاں سے وہاں کیوں منتقل کر رہے ہیں؟ (لکھنؤ میں پی سی کے دوران)؟” آپ چپ کیوں ہیں ؟
ہماری پارٹی کے کسی بھی شخص نے نہیں کی سواتی مالی وال سے بات : جے پی نڈا
#WATCH | On AAP’s allegation that “BJP sent Swati Maliwal to entrap CM Arvind Kejriwal”, BJP national president JP Nadda says, “Aam Aadmi Party is a party built on the foundation of lies and its credibility is not zero, it is in minus. Today Arvind Kejriwal has been exposed in… pic.twitter.com/rHEaXcc1wK
— ANI (@ANI) May 18, 2024
بی جے پی کے سربراہ نے مزید کہا، “عام آدمی پارٹی کا کلچر ظاہر کرتا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے گھر بلاتے ہیں اور ان کی پٹائی کرتے ہیں۔ ہم نے کبھی ان (سواتی مالی وال) سے کھبی بات نہیں کی، نہ ہی ہماری پارٹی کے کسی بھی شخص نے ان سے بات کی۔ اس طرح کام نہیں کرتے، ہم سیدھے ہیں، اب ان کی چوری پکڑی گئی ہے، ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے، ان کی پارٹی کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے، وہ کسی بھی لیول تک گر سکتے ہیں اور کوئی بھی الزام لگا سکتے ہیں۔”
بھارت ایکسپریس