Bharat Express

Delhi Liquor Policy: کجریوال اور عام آدمی پارٹی کی مشکلات میں اضافہ، شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی نے چارج شیٹ میں بنایا ملزم

تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ جب کیجریوال نے اپنے فون اور دیگر آلات کے پاس ورڈ دینے سے انکار کیا تو حوالا آپریٹرز کے آلات سے چیٹ برآمد ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔

ای ڈی نے مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں عام آدمی پارٹی اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دونوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ ای ڈی نے اب چیف منسٹر اروند کیجریوال کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی کو راؤز ایونیو کورٹ میں دائر سپلیمنٹری چارٹ شیٹ میں ملزم بنایا ہے۔عام آدمی پارٹی کے خلاف چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد پارٹی عہدیداروں کی مشکلات بھی بڑھ سکتی ہیں۔ پارٹی کے کنوینر ہونے کی وجہ سے اروند کیجریوال کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ای ڈی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ اس نے اروند کیجریوال اور حوالا آپریٹرز کے درمیان ایکسائز پالیسی کیس میں جرائم کی مبینہ رقم سے متعلق چیٹ کا پتہ لگایا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ جب کیجریوال نے اپنے فون اور دیگر آلات کے پاس ورڈ دینے سے انکار کیا تو حوالا آپریٹرز کے آلات سے چیٹ برآمد ہوئی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک عبوری ضمانت دے دی ہے۔ تاہم اس دوران وہ سی ایم آفس اور دہلی سکریٹریٹ نہیں جا سکیں گے۔ عدالت نے کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کا حکم دیا تھا۔ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے جمعرات (16 مئی) کو سپریم کورٹ کے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ سے کہا، ’’ہم اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے خلاف استغاثہ کی شکایت (چارج شیٹ) جمع کر رہے ہیں۔

ایس وی راجو نے دعویٰ کیا تھا کہ جانچ ایجنسی کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت ہیں کہ کیجریوال نے 100 کروڑ روپے کی رشوت طلب کی تھی، جس کا استعمال عام آدمی پارٹی نے گوا اسمبلی انتخابی مہم میں کیا تھا۔ ایس وی راجو نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ہمارے پاس اس بات کے براہ راست ثبوت ہیں کہ کیجریوال سات ستارہ ہوٹل میں ٹھہرے تھے، جس کا بل جزوی طور پر کیس کے ایک ملزم نے ادا کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔