Bharat Express DD Free Dish

Arrested

کولکاتا کے تاجر پرتیوش کمار سوریکا کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2672 کروڑ روپے کی بینک دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ اس نے زیورات کے کاروبار کے نام پر 25 بینکوں سے قرض حاصل کیا اور اس رقم کو سولر پروجیکٹس میں منتقل کر دیا۔ بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں نے اسے گرفتار کر لیا۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ اور راجستھان پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک خطرناک شوٹر کو گرفتار کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت پردیپ شرما عرف گولو کے طور پر ہوئی ہے، جو صرف 23 برس کا ہے لیکن سنگین جرائم میں اس کا نام طویل عرصے سے شامل رہا ہے۔

اتر پردیش کے امروہہ ضلع سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں نانی کے گھر آئی چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ سنگین جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم گجندر سنگھ کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا۔ ملزم کے پاؤں میں گولی لگی ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

اتر پردیش کے کاس گنج ضلع سے ایک ایسا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے نہ صرف انسانیت اور رشتوں کو شرمسار کر دیا بلکہ سماج کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ یہاں ایک ماں نے اپنے ناجائز تعلقات کا راز چھپانے کے لیے اپنی ہی بیٹی کو قتل کروا دیا۔ پولیس نے اس سنسنی خیز قتل کیس کا پردہ فاش کرتے ہوئے ملزم ماں اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔

سری گنگا نگر کے رائے سنگھ نگر میں بھتہ خوری اور غیر قانونی وصولی کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پولیس نے 91 لاکھ روپے نقدی اور ایک کار برآمد کی ہے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

کرناٹک کے اڈوپی ضلع کی پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جو کوچی شپ یارڈ سے متعلق حساس معلومات پاکستان کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیج رہے تھے۔ گرفتار ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت روہت (29) اور سنتری (37) کے نام سے ہوئی ہے، جو سلطان پور، اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ ریاست میں ان افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر دہلی دھماکے کے حق میں یا ملک مخالف تبصرے کیے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”دہلی بم دھماکوں کے بعد قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں آسام بھر سے اب تک 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے“۔

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ہریانہ کے شہر فریدآباد میں دہشت گردی سے وابستہ سرگرمیوں پر پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے مسلسل دوسرے روز بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کرائم برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 سے 60 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے، جبکہ دو مشتبہ افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 270 کلوگرام سے زائد غیر قانونی منشیات ضبط کی ہیں اور 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی نیو ساوتھ ویلز ، ویسٹرن آسٹریلیا اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کی مشترکہ آپریشنل ٹیم نے انجام دی۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک بڑی کارروائی میں بین الاقوامی برانڈز کی غیرقانونی سگریٹ فروخت کرنے والے دو اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے 66,400 غیرقانونی سگریٹیں برآمد کی گئی ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 12 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔