Bharat Express

Amit Shah

شیوسینا کے ادھو دھڑے نے نتیش کمار کو نشانہ بنایا ہے۔ شیو سینا کی راجیہ سبھا ایم پی پرینکا چترویدی نے اپنے ٹویٹس کا حوالہ دیتے ہوئے نتیش اور وزیر داخلہ امت شاہ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اگست 2022 میں این ڈی اے چھوڑتے وقت نتیش کے بیان کا  ذکر کیا۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی نے انچارجوں کی تقرری کردی ہے۔ 23 ریاستوں کے لئے انچارجوں کی تقرری کی گئی ہے، جس میں بہار کے سابق وزیراعلیٰ منگل پانڈے کو بنگال کا انچارج بنایا گیا ہے۔

بہار میں ان دنوں سیاسی ہلچل ہے۔ تمام پارٹیاں مسلسل میٹنگیں کر رہی ہیں۔ دوسری طرف آر جے ڈی نیتیش کو منانے میں مصروف ہے۔ وہ بہار میں کسی بھی طرح سے اقتدار میں رہنا چاہتی ہے۔

دسمبرمیں جے ڈی ایس کے صدراور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے دعویٰ کیا تھا کہ جلد ہی کانگریس کی حکومت گرجائے گی۔ پارٹی کا ایک بڑا لیڈربی جے پی اعلیٰ کمان کے رابطے میں ہے اوروہ کئی اراکین اسمبلی کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جاسکتا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ پران پرتشٹھا کے موقع پر دہلی کے برلا مندر میں پوجا کرنے جارہے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دہلی کے جھنڈیولان مندر میں پوجا کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس کی مسائل سے توجہ ہٹانے اور اقتدار کے مزے لوٹنے کی پالیسی نے خطہ میں خاص طور پر بوڈولینڈ میں ہزاروں لوگوں کی موت کا سبب بنی۔

امت شاہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو لے کر ملک میں ایک ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو ایک بڑی طاقت بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

آئندہ لوک سبھا الیکشن کیلئے فی الحال دیگر حربے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، جن میں فروری کے شروع میں، انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے چند امیدواروں کا اعلان کرنا شامل ہے۔ ذرائع  نے  یہ بھی کہا کہ یہ حربہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں بی جے پی کے لیے کارگر ثابت ہوا ہے۔

رہائی پانے والوں میں جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھیشام شاہ، بپن چندر جوشی، کیسر بھائی ووہانیہ، پردیپ مورداہیا، بکا بھائی ووہانیہ، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا شامل ہیں۔ 15 سال جیل میں گزارنے کے بعد، قید کے دوران ان کی عمر اور رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہیں 15 اگست 2022 کو رہا کر دیا گیاتھا ۔

راہل گاندھی نے امت شاہ کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صرف ایک قاتل ہی بی جے پی کا صدر بن سکتا ہے۔ اس معاملے میں شکایت کا مقدمہ درج کیا گیا اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔