Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah

دولت مشترکہ کھیل 2026 میں بھارت کے ویٹ لفٹر ولوری اجے بابو نے مردوں کے 79 کلوگرام زمرے میں سلور میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے اسنیچ مقابلے میں کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جس پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی ممتاز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

سی آر پی ایف کے 88ویں یومِ تاسیس پر امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن سمیت کئی لیڈروں نے جوانوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ لیڈروں نے دہشت گردی، نکسل ازم کے خاتمے اور داخلی سلامتی کے تحفظ میں سی آر پی ایف کے کردار کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سی آر پی ایف کے تمام جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو یومِ تاسیس کی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے سی آر پی ایف نے ملک کی داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نکسل ازم کے خاتمے سے لے کر ملک کے امن، ترقی اور استحکام کے تحفظ تک فورس نے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا کام کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بھارت کے خلائی اور میزائل پروگرام کے معمار اور دوراندیش سائنس دان تھے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس کے میدان میں ڈاکٹر کلام کی غیر معمولی کامیابیوں نے بھارت کو ایک مضبوط دفاعی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا،

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے لیے ملک اور نوجوان سب سے زیادہ اہم ہیں اور پیپر لیک کے معاملے میں سخت کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے دھرمیندر پردھان کی بطور وزیر تعلیم خدمات اور اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے مفادات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

نیٹ پیپر لیک احتجاج ختم ہونے کے بعد ایف سی آر اے قانون اور اس میں مجوزہ ترمیم کو لے کر نئی سیاسی بحث شروع ہو گئی ہے۔ جانیے، ایف سی آر اے کیا ہے، یہ کیسے کام کرتا ہے اور مجوزہ ترمیم کے ذریعے حکومت اس میں کون سی تبدیلیاں کرنا چاہتی ہے۔

طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی پر راہل گاندھی نے وزیرداخلہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد لاٹھی چارج  پیلیٹ گن اور آنسو گیس کے استعمال کی اجازت آپ نے دی تھی یا نہیں۔ پولیس کی کارروائی میں 19 سالہ طالب علم کی آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کارگل وجے دیوس بھارتی فوج کی بے مثال جرات اور شاندار کارکردگی کی یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں برف پوش بلند چوٹیوں اور انتہائی مشکل حالات کے باوجود بھارتی فوج نے "آپریشن وجے" کے ذریعے دشمن کو شکست دے کر ملک کی سالمیت کا دفاع کیا۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان کے لئے عہدے سے کہیں زیادہ اہم ملک، ہماری نوجوان پیڑھی اور طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک کے نوجوانوں کا احترام کرتی ہے اور پیپر لیک کے خلاف سدھار کے لئے پابندعہد ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ پرکہا کہ انہیں جانا ہی تھا۔ انہوں نے کہا، ’’پردھان ایک علامت ہیں- بدعنوانی کی علامت، تعلیمی نظام کی بربادی کی علامت، نااہلی کی علامت۔ انہیں جانا ہی تھا اور اچھا ہوا کہ وہ چلے گئے۔‘‘