Bharat Express

Amit Shah

وزیر اعظم مودی اور امت شاہ دونوں نے احمد آباد شہر میں اپنے ووٹ ڈالیں ہیں جو گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کے تحت آتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے رانیپ علاقے میں واقع نشان پبلک اسکول کے ایک بوتھ پر ووٹ ڈالا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ ریاست کو اپنا ذاتی اے ٹی ایم بنا لیا ہے۔ وہ تلنگانہ میں آر آر ٹیکس یعنی راہل-ریوانا ٹیکس لگا رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ ہر روز منی لانڈرنگ کر رہے ہیں۔ بی جے پی ہر الیکشن میں تلنگانہ میں اپنا ووٹ شیئر مسلسل بڑھا رہی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ جن مبینہ ملزمین کی تصویروں اور ویڈیو گرافی کی بنیاد پر شناخت کی گئی ہے، ان میں ٹی یامن سنگھ، حیدرآباد پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑنے والی کومپیلا مادھوی لتا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر کشن ریڈی اور ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

آتشی نے کہا، "جس دن سے کیجریوال کو ای ڈی کے سمن ملنا شروع ہوئے، عام آدمی پارٹی نے کُھلےعام کہا ہے کہ یہ انہیں گرفتار کرنے کی سازش ہے۔"

راہل گاندھی حال ہی میں ایک انتخابی ریلی کے لیے مدھیہ پردیش کے بھینڈ پہنچے تھے۔ وہیں راہل نے بی جے پی لیڈروں کا نام لیا اور کئی ایسی باتیں کہی جو انہوں نے کبھی نہیں کہیں۔ کچھ ویڈیوز منظر عام پر آگئی ہیں۔

راجیش ٹھاکر کو دہلی پولیس کے 'انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنزدفتر میں تحقیقات میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس پر جھارکھنڈ کانگریس کے صدر نے کہا، "مجھے منگل کو دہلی پولیس کی طرف سے ایک نوٹس موصول ہوا۔ لیکن یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ مجھے نوٹس کیوں دیا گیا۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے وکیل کے مطابق وہ صرف دو ہینڈل چلاتے ہیں، ایک تلنگانہ چیف منسٹر آفس (سی ایم او) اور دوسرا ان کا اپنا اکاؤنٹ۔ ایسے میں دہلی پولیس کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوال نا مناسب ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے 2 مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ ان دو مرحلوں کے بعد بی جے پی کے داخلی سروے کے لحاظ سے بی جے پی اور اتحادی پارٹیاں 100 سیٹوں سے آگے نکل چکی ہیں۔

دہلی پولیس نے تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی کو بھی نوٹس بھیجا ہے۔  ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ ڈرنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک وزیر اعظم نریندر مودی الیکشن جیتنے کے لیے ای ڈی اور سی بی آئی جیسی ایجنسیوں کا استعمال کرتے رہے ہیں اور اب وہ دہلی پولیس کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

امت شاہ نے کہا، "ان کی مایوسی اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ وہ فیک ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ جب سے راہل گاندھی نے پارٹی کی کمان سنبھالی ہے، وہ پارٹی کی سطح کو نیچے لے جا رہے ہیں۔