Bharat Express

Amit Shah

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت اماموں کو ماہانہ تنخواہ دیتی ہے، لیکن پجاریوں اور مندروں کے نگراں کو ایک پیسہ بھی نہیں دیتی ہے۔ انہوں نے کہا، "ٹی ایم سی 'ماں، ماٹی اور مانش' کے نعرے پر اقتدار میں آئی تھی۔ لیکن اب ان کی توجہ 'ملا، مدرسہ اور مافیا' کی طرف ہے۔

امت شاہ نے کہا، "حکومت کی جانب سے 2019 میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بعد کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے۔ لیکن اب ہم پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں احتجاج دیکھ رہے ہیں۔ پہلے یہاں آزادی کے نعرے سنائی دیتے  تھے، اب وہی نعرے پی او کے میں سنائی دے رہےہیں۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ کیجریوال کو ضمانت نہیں دی گئی ہے، بلکہ انہیں صرف عبوری راحت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کی یہ دلیل تھی کہ ان کی گرفتاری غلط تھی۔

کانگریس کے پوسٹ میں کہا گیا ہے، "اس کے ساتھ ساتھ صحافی سے پیسے بھی چھین لیے گئے، حال ہی میں بی جے پی کے غنڈوں نے امیٹھی میں کانگریس کے دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی تھی اور کانگریس کارکنوں پر حملہ کیا تھا۔

امت شاہ تقریباً آدھے گھنٹے تک منوج پانڈے کے گھر پر موجود رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امت شاہ نے منوج پانڈے کے گھر لنچ بھی کیا۔ آپ کو بتادیں کہ منوج پانڈے نے فروری میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کے دوران بی جے پی امیدوار کو ووٹ دیا تھا۔

امت شاہ نے کہا، 'منی شنکر ایئر اور فاروق عبداللہ کہتے ہیں کہ پاکستان کی عزت کرو کیونکہ ان کے پاس ایٹمی بم ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر نہ مانگو۔ راہل بابا، ایٹمی بم سے ڈرنا ہے تو ڈرو، ہم ڈرنے والے نہیں۔ پاک مقبوضہ کشمیر بھارت کا ہے اور ہم اسے لیں گے۔

اروند کیجریوال کے تبصرے سے متعلق سوال پر امت شاہ نے کہا کہ ’میں اروند کیجریوال اینڈ کمپنی اور پورے انڈیا اتحاد ’کو بتانا چاہتا ہوں کہ مودی جی کے 75 سال کے ہونے پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ (11 مئی) کو وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کوتانا شاہی سے بچانا ہے۔

امت شاہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "آج میں انڈیا اتحاد کے لیڈروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاک مقبوضہ کشمیرہندوستان کا ہے اور اسے کوئی ہم سے نہیں چھین سکتا

وزیر داخلہ نے کہا کہ 2021 میں اکھلیش یادو سردار پٹیل کے مجسمے کا افتتاح کرنے ہردوئی آئے تھے اور کہا کہ محمد علی جناح ایک عظیم انسان تھے۔ ارے، اکھلیش، تاریخ کو اچھی طرح سے پڑھیں