CM Yogi extends birthday greetings to Amit Shah: امت شاہ کو یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے سالگرہ کی دی مبارک باد
بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا، ’’ملک کی خدمت کے لیے وقف، مضبوط ارادے اور بہترین قیادت کے حامل مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ کو سالگرہ کی دلی مبارک باد اور نیک خواہشات۔ ایشور سے آپ کی اچھی صحت، طویل عمر اور خوشحال زندگی کی دعا کرتا ہوں۔
Police Commemoration Day 2026: ’پانچ دہائیوں پرانا ناسور ختم، جوانوں کی قربانی رنگ لائی‘، پولیس یادگاری دن پر امت شاہ کا بیان
وزیر داخلہ کا دعویٰ، 31 مارچ 2026 کو ملک نکسل ازم سے آزاد ہو گیا، اس لڑائی میں 3,600 سے زیادہ جوان شہید اور تقریباً 13,700 شہری ہلاک ہوئے
Amit Shah Attacks AAP Govt in Punjab: پنجاب میں منشیات کے معاملے پر امت شاہ کا ’عآپ‘ حکومت پر حملہ، بولے- سیاسی سرپرستی کے بغیر نوجوانوں تک نہیں پہنچ سکتا چِٹّا
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب میں منشیات کے بڑھتے کاروبار کو لے کر عام آدمی پارٹی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نشے کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے یا انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ شاہ نے سوال کیا کہ جب بندرگاہوں پر بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی جا رہی ہیں تو پھر یہ پنجاب کے نوجوانوں تک کیسے پہنچ رہی ہیں؟
HM Amit Shah Punjab visit: وزیر داخلہ امت شاہ کے پنجاب دورے سے سیاسی ہلچل تیز، بی جے پی نے مان حکومت پر اٹھائے سوال
بی جے پی لیڈر ترون چُگ نے الزام لگایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے پنجاب دورے سے بھگونت مان حکومت اور عام آدمی پارٹی کی قیادت میں بے چینی نظر آرہی ہے۔ ان کے مطابق، ریاست میں قانون و انتظام کی صورت حال مسلسل تشویش کا موضوع بنی ہوئی ہے اور حکومت جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔ چُگ نے کہا کہ بی جے پی کا ہدف 31 دسمبر 2029 تک پنجاب کو منشیات، گینگسٹروں اور بھتہ خوری سے پاک بنانا ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اسمگلروں کے خلاف آواز اٹھانے پر ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے امت شاہ کریں گے ملاقات
امت شاہ کے پنجاب دورے سے پہلے بی جے پی نے ریاست میں منشیات کے مسئلے کو لے کر عام آدمی پارٹی کی حکومت پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ بی جے پی رہنما روی نیت سنگھ بٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پنجاب اس وقت منشیات کے سنگین مسئلے سے نبرد آزما ہے۔ ایسے حالات میں نوجوانوں کو بچانے اور ریاست کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
Home Minister Amit Shah: امت شاہ اور اوم برلا نے وجے دشمی پر اہل وطن کو دی مبارک باد
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے ملک کے عوام کو وجے دشمی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار برائی پر اچھائی اور باطل پر حق کی جیت کا پیغام دیتا ہے۔
Police Commemoration Day: پولیس یادگاری دن کے موقع پر امت شاہ شہید پولیس اہلکاروں کو پیش کریں گے خراجِ عقیدت، 90 پولیس اہلکاروں کی بائیک ریلی کو دکھائیں گے ہری جھنڈی
وزارت داخلہ کے مطابق، گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق 21 اکتوبر کو ملک بھر میں پولیس یادگاری دن منایا جائے گا۔ مرکزی تقریب نئی دہلی کے نیشنل پولیس میموریل میں ہوگی، جہاں مرکزی مسلح پولیس فورسز اور دہلی پولیس کی مشترکہ پریڈ منعقد کی جائے گی۔ روایت کے مطابق، مرکزی وزیر داخلہ تقریب کی صدارت کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
HM Amit Shah Attacks Punjab Government: وزیر داخلہ امت شاہ کا پنجاب حکومت پر حملہ، کہا- نشے کے خلاف آواز دبانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ 20 اکتوبر کو مانسا، سنگرور اور گورداسپور جائیں گے۔ اس دوران وہ ان لوگوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے، جنہوں نے مبینہ طور پر چِٹّا کے کاروبار کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور حالیہ دنوں میں اپنی جان گنوا دی۔ امت شاہ نے کہا کہ ان خاندانوں کے درد کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ
منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب پہنچیں گے۔
PM Modi and Amit Shah Express Grief: کولکاتا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی نے دکھ کا اظہار کیا، مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان، امت شاہ جائیں گے اسپتال
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا اظہار کیا۔ پی ایم این آر ایف سے مہلوکین کے اہل خانہ کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان، وزیر داخلہ کل اسپتال جائیں گے۔





