Bharat Express DD Free Dish

America

بنگلہ دیش میں اقلیتی ہندوؤں اور دیگر کو سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس واقعے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بنگلہ دیشی اقلیتوں کو بچایا جائے۔

ہندوستانی خلائی صنعت کے پیشہ ور وں نے امریکی محکمہ خارجہ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام کے ذریعے امریکہ کے سرکاری اور نجی ہم منصبوں کے ساتھ گفت وشنید کی۔

بائیڈن نے 'X' پر ایک پوسٹ میں کہا، "آج میں کملا ہیرس کو اس سال اپنی پارٹی کا امیدوار بنانے کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تعاون دینا چاہتا ہوں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی متحد ہو کر ٹرمپ کو شکست دے"۔

صحافی مارک ہالپرین نے کہا کہ ذرائع کے مطابق صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹک امیدوار کے عہدے سے دستبردار ہونے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ حالانکہ وہ نائب صدر کملا ہیرس کو اپنے جانشین کے طور پر حمایت نہیں کریں گے۔

جے ڈی وینس نے کہا، برطانیہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے والا پہلا اسلامی ملک بن جائے گا۔ انہوں نے برطانیہ کی نئی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ لیبر پارٹی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد برطانیہ پہلا اسلامی ملک بن سکتا ہے، جو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

لاس ویگس میں ہونے والی اس انتخابی ریلی میں بائیڈن نے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے ٹرمپ کے دور حکومت میں بنائی گئی پالیسیوں اور ملک میں بندوق کے بڑھتے ہوئے تشدد کی مذمت کی۔

گولی ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی جس کی وجہ سے ان کے کان سے خون بہنے لگا۔ اس حملے میں ایک شہری کی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے اور مقامی لوگوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی ہے۔

سابق امریکی صدر اور ڈیموکریٹ رہنما براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی جمہوریت میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر اطمینان ہوا ہے کہ ٹرمپ زیادہ زخمی نہیں ہوئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کی ہے۔

ایف بی آئی حکام نے کہا کہ سیکریٹ سروس نے لوگوں کے تحفظ کے لیے بہترین کام کیا، انہوں نے وسائل کے لیے معاونت مانگنے میں ہچکچاہٹ نہیں کی، اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں یہ وسائل فراہم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اس واقع کی فوٹوز اور ویڈیوز انتہائی مددگار ہوں گی۔