Bharat Express

Aligarh news

درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی ہے اور ہندوؤں کے قلعہ بالا کی تاریخ کو مٹا کر جامع مسجد میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے انتظامیہ تجاوزات ہٹا کر اسے حکومت کے کنٹرول میں لے اور اسے تیرتھ استھل بنائے۔

کسان لیڈرراکیش ٹکیٹ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ علی گڑھ پولیس انہیں تھانے لے گئی، جہاں انہیں نظربند کرکے رکھا گیا ہے۔ انہیں گریٹرنوئیڈا میں چل رہی کسان مہا پنچایت میں آنے سے روکا گیا ہے۔ 

حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور کار میں سوار پانچ افراد کی المناک موت ہو گئی۔ سڑک حادثے کے بعد علی گڑھ-پلوال روڈ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔

پریتی چودھری سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے پارٹی جنرل سکریٹری دیپک چودھری کے خلاف پولیس میں کوئی شکایت درج کرائی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔

Aligarh Name Change News: علی گڑھ کے میئر پرشانت سنگھل نے منگل کے روز بتایا کہ مجھے امید ہے کہ انتظامیہ تجویز پر نوٹس لے گی اور علی گڑھ کا نام بدل کر ہری گڑھ کرنے کی ہماری تجویز کو منظوری ملے گی۔

پولیس اس پورے واقعہ کی تہہ تک جانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کر رہی ہے اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ طلبہ نے الزام لگایا کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی باہر کے لوگ انجام دیتے رہے ہیں اور اس طرح کے واقعات پہلے بھی کئی بار ہو چکے ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کیلئے طلبا اور اساتذہ دونوں سراپا احتجاج ہیں ،انتظامیہ کی جانب سے سست روی کی وجہ سے اے ایم یو کے نئے وی سی کی تقرری کا عمل مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔البتہ اب مظاہرین کیلئے اچھی خبر آگئی ہے چونکہ حکام نے وائس چانسلر کی تقرری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

آج  یعنی 17 اکتوبر کو پوری دنیا میں جہاں جہاں علیگ برادری کے لوگ موجود ہیں ، بڑے جوش وخروش کے ساتھ سرسیداحمد خاں کا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ ‘سرسید ڈے ’ کی اہمیت ان لوگوں کے لیے سب سے زیادہ ہے جنھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی یا پھر سرسید کی تعلیمی تحریک سے وابستہ ہیں۔

شہر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مریگانک پاٹھک نے کہا کہ کل شام سول لائنز پولیس اسٹیشن میں ایک اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ اے ایم یو کیمپس کے اندر کچھ لوگوں نے بغیر کسی بین الاقوامی مسئلہ کو لے کر احتجاج کا اہتمام کیا تھا