JMI-AMU NIRF Ranking in 2025: این آئی آرایف رینکنگ میں اقلیتی اداروں کی شاندار پوزیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ٹاپ-10 میں بنائی جگہ
مرکزی وزیردھرمیندرپردھان نے جمعرات کوملک کی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی۔ اس بار این آئی آرایف نے 16 مختلف زمروں میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں اوراداروں کی درجہ بندی کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ہمدرد، جو ملک کے ممتاز اقلیتی تعلیمی اداروں میں سے ہیں، نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Municipal Corporation Vs Aligarh Muslim University: علی گڑھ میں 126 کروڑ روپے مالیت کی زمین میونسپل کارپوریشن نے اپنے قبضے میں لی، زمین پر مالکانہ حق کا لگایا بورڈ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے زمین پر اپنی ملکیت کا کیا دعویٰ
علی گڑھ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے زمین اپنے قبضے میں لے لی اور اس پر مالکانہ حق کی نشاندہی کرنے والا بورڈ بھی نصب کردیا ہے۔ اے ایم یو کے ترجمان نے زمین پر یونیورسٹی کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت سے کا رخ کرنے کی بات کہی ہے۔
AMU professor wants to meet RSS Chief Mohan Bhagwat: بھاگوت سے ملنا چاہتے ہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر، دہلی سے ناگپور تک رابطے کے لیے کوششیں ہوئیں تیز، کیا ہے ملاقات کی حقیقت؟
اے ایم یو کے پروفیسروں نے آرایس ایس سربراہ سے ملاقات کی کوششیں شروع کر دی ہیں، گرچہ ایسے پروفیسروں کی تعداد بیس ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان میں سے تین کو موہن بھاگوت سے ملنے کا وقت ملا ہے۔
Permission Granted to Celebrate Holi in AMU: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کی اجازت ، بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کے متنازعہ بیان پرہنگامہ
بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے سے متعلق تنازعہ کویہ کہہ کر مزید بڑھا دیا کہ ’’کوئی بھی کسی کواے ایم یوکیمپس میں ہولی منانے سے نہیں روک سکتا۔‘‘ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے پہلے اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، لیکن اب اجازت مل گئی ہے۔
Satish Gautam on AMU Holi Controversy: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی کھیلنے سے کوئی روکے گا تو اس کو اوپر پہنچا دیں گے:ایم پی ستیش گوتم
اے ایم یو پراکٹر محمد وسیم علی نے کہاکہ روایتی طور پر تمام تہوار بشمول عید، ہولی اور دیوالی سبھی ہاسٹلوں میں منائے جاتے ہیں۔ کسی خاص گروپ کے لیے خصوصی تقریب منعقد کرنے کی کوئی مثال نہیں ہے۔ اس وقت، ہم ایک نئی مثال قائم کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔
اے ایم یو میں اسلامک اسٹڈیز کی لائبریری کا ایک بلاک مولانا عبدالحمید رحمانی کے نام موسوم کرنے کی تجویز
جامعہ اسلامیہ سنابل کے بانی اور معروف عالم دین مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی حیات وخدمات پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ’’مسلمانان ہند کی تعلیمی وسماجی ترقی میں مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کا کردار‘‘ تھا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مولانا عبدالحمید رحمانی پردوروزہ سیمینار، مولانا رحمانی کی حیات اورکارنامہ پرکتاب کا اجرا
سیمینار میں مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کا مسلمانان ہند کی تعلیمی و سماجی ترقی میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیمینار میں مولانا رحمانی رحمہ اللہ کی حیات اورکارنامہ پردو جلدوں پر مشتمل کتاب کا رسم اجراء عمل میں آیا۔
Biopic on Sir Syed Ahmad Khan: دوردرشن نے اے ایم یو کے بانی کی بائیوپک کو ٹیلی کاسٹ کرنے سے کیا انکار، پروڈیوسر شعیب چودھری برہم
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی سر سید احمد خان کی بایوپک کو بین الاقوامی سطح پر OTT پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا ہے، لیکن قومی دوردرشن نے اسے پرسار بھارتی کے OTT پر نشر کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
Aligarh Muslim University: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ای میل کے ذریعے موصول ہوا پیغام
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی ہے۔ دھمکی کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکس ہوگئی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔
Demand of Bharat Ratna for Sir Syed Ahmad Khan: سرسید احمد خان کیلئے بھارت رتن کا مطالبہ تیز، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا پی ایم مودی کو مکتوب
ڈاکٹر خان نے کہا کہ یہ ملک کے لیے فخر کی بات ہوگی کہ ایک عظیم ماہر تعلیم اور سماجی مصلح سرسید احمد خان کو بھی بھارت رتن کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے۔ یہ نہ صرف ان خدمات کی صحیح معنوں میں اعتراف کرے گا بلکہ آنے والی نسلوں کو تعلیم، سماجی اصلاح اور رواداری کی قدر کرنے کی ترغیب دے گا۔





