Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav

یاد رہے کہ مختار انصاری کو 28 مارچ کو باندہ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے میڈیکل کالج میں مردہ قرار دیا گیا تھا۔ مختار کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے۔ مرنے سے پہلے مختار انصاری نے خود عدالت میں اپنی جان کی استدعا کی تھی۔

مدھیہ پردیش میں اچانک سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ دراصل، یہاں انڈیا الائنس کی ایک امیدوارکی پرچہ نامزدگی ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے خارج کردی گئی ہے۔

ایس پی نے سب سے پہلے میرٹھ لوک سبھا سیٹ کے لیے بھانو پرتاپ سنگھ کو ٹکٹ دیا تھا۔ اس کے بعد اتل پردھان کو امیدوار بنایا گیا۔

سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادوآج قنوج سے بوتھ انچارجوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے، جس میں قنوج سے امیدوار سے متعلق تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

سماجوادی پارٹی سے بغاوت کرنے والی اپنا دل (کمیرا وادی) کی لیڈر پلوی پٹیل نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اکھلیش یادو کے پی ڈی اے کی جگہ پر نیا نعرہ پی ڈی ایم دیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی دیکھی گئی۔ اپنا دل کمیراوادی اور اے آئی ایم آئی ایم کے درمیان اتحاد کا اعلان اتوار (31 مارچ) کو کیا گیا۔

پلوی پٹیل نے کہا کہ جب تک پی ڈی ایم کو انصاف نہیں ملے گا، سماجی انصاف کی لڑائی مکمل نہیں ہوگی۔ ادھر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں پلوی پٹیل کے ایک ایک لفظ کے ساتھ ہوں۔

جب میڈیا نے ان سے یہ سوال پوچھا کہ جس طرح سی ایم اروند کیجریوال کو گرفتار کیا گیا ہے اس کے بارے میں وہ کیا کہیں گے، تو انہوں نے کہا، " سی ایم اروند کیجریوال کی گرفتاری کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی تھو تھو ہو رہی ہے۔"

دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی جمہوریت بچاؤ ریلی  میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور انڈیا اتحاد کے دیگر لیڈران ریلی میں موجود ہیں۔

رام لیلا میدان میں آج انڈیا بلاک کی ریلی پر سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا، "آج کی ریلی بہت اہم ریلی ہے، یہ ریلی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے فوراً بعد ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری ہوئی تھی۔