Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav

رانا سانگا کے حوالے سے بیان دینے کے بعد جاری تنازعے کے بیچ اتوار کو علی گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی رام جی لال سمن کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

رانا سانگا پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رام جی لال سمن کے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پراکھلیش یادو نے کہا کہ جوتاریخ ایک دوسرے کوبرتریا کمتردکھاتی ہے، جوتاریخ ہماری ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے، اسے صرف تاریخ ہی رہنے دینا چاہئے۔

اکھلیش یادو نے بدھ کو اٹاوہ میں چمبل کی گھاٹیوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کانکنی اور ماحولیاتی تباہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے اتر پردیش حکومت کے افسران پر تمام پہاڑیوں کو غائب کرنے میں مدد کرنے کا الزام لگایا۔

کھلیش یادو کی پوسٹ میں 2023 کی خبر کی سرخی  شامل تھی۔ انہوں نے لکھا، "گجرات بورڈ کے نتائج: 157 اسکولوں میں صفر طلبہ نے دسویں جماعت پاس کی۔ گجرات ماڈل فیل ہوگیا... گجرات کے 157 اسکولوں میں ایک بھی طالب علم دسویں کا امتحان پاس نہیں کر پایا۔ ہم بی جے پی کو ہٹائیں گے اور مستقبل کو بچائیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے طرزِ حکومت کو آمرانہ قرار دیا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا، "بی جے پی پچھلے دروازے سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ سماجی انصاف اور پسماندہ طبقات کے حقوق پر سیدھا حملہ ہے

اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی نظریں وقف کی زمین پر ہیں۔ لیکن وقف کی زمین سے بڑا مسئلہ ملک کی زمین کا ہے جس پر چین نے اپنے گاؤں بسا لیے ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم اس وقف بل کے خلاف ہیں اور اس لئے خلاف ہیں کیوں کہ بی جے پی ہر جگہ مداخلت کرنا چاہتی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ ہرچیز پر ہرجگہ اس کا کنٹرول ہوجائے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ مجھے مکمل رکاوٹیں لگا کر آدھے گھنٹے تک روکا گیا۔ میں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔ کسی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ کیا میں اسے آمریت سمجھوں یا ایمرجنسی؟

بدھ کے روز آگرہ میں دائیں بازو کی تنظیم سے وابستہ لوگوں نے رانا سانگا کے بارے میں متنازعہ بیان دینے والے ایس پی راجیہ سبھا رکن رام جی لال سمن کے گھر پر حملہ کیا تھا۔