Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav

ملائم سنگھ یادو کے بیٹے پرتیک یادو نے اپنی اہلیہ اپرنا یادو سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپرنا یادو کو ’’خودغرض‘‘ قرار دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات بھی عائد کیے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ سالٹ لیک میں واقع انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی (آئی-پیک) کے دفتر اور پرتیک جین کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی جانب سے کی گئی تلاشی اور چھاپہ ماری کو ایک ’جرم‘ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، کیونکہ بی جے پی زبردستی بنگال پر ’قبضہ‘ کرنا اور اسے ’کچلنا‘ چاہتی ہے۔

اکھلیش یادو نے لکھا کہ بی جے پی حکومت نے سینکڑوں گرام سبھاؤں کو ’اربن کیٹیگری‘ میں شامل کر کے ان کا بجٹ بھی ختم کر دیا ہے۔ اکھلیش یادو کے مطابق، حقیقت میں منریگا کا نام بدلنا ہی نہیں بلکہ اسے ’رام رام‘ کہنا ہی بی جے پی کا مقصد ہے۔

اتر پردیش کے کابینہ وزیر اور سُبھاسپا کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے بلیا میں ایک پروگرام کے دوران سماجوادی پارٹی، کانگریس اور اکھلیش یادو پر شدید حملہ کیا ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں ڈبلیو بی ایس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپریوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادونے شرکت کی۔ ہندی کتاب کا اجرا اکھلیش یادوکے ہاتھوں کیا گیا جبکہ اردوکتاب کا اجرا اترپردیش کے سابق کارگزاراعلیٰ ڈاکٹرعمری رضوی کے دست مبارک سے ہوا۔ اس موقع پرسابق مرکزی وزیر اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدرسلمان خورشید، کانگریس ایم پی اورسپریم کورٹ کے سینئروکیل ایڈوکیٹ ابھیشیک منوسنگھوی، سابق چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن وسابق رکن لاکمیشن آف انڈیا پروفیسر طاہرمحمود موجود رہے اورخطاب کیا۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اس حساب سے بی جے پی آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلے سے باہر ہو سکتی ہے اور پی ڈی اے کی یکجہتی ہی بی جے پی کی شکست اور سماج وادی پارٹی کی جیت کی بنیاد بنے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے موجودہ جماعت کے ممکنہ نقصان کو دیکھتے ہوئے ہی ایس آئی آر کے عمل کے لیے دو ہفتوں کی مہلت بڑھائی ہے۔

ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی جماعتوں نے مدراس ہائی کورٹ کے جج جی آر سوامیناتھن کے خلاف مواخذے کی کارروائی کی مانگ کی ہے۔ 120 اراکینِ پارلیمنٹ کے دستخطوں کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر کو نوٹس جمع کرایا گیا ہے۔

لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں پیر کے روز قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر خصوصی بحث ہوئی۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی اُن عظیم آدمیوں اور نظریات کو بھی اپنا لینے کی کوشش کر رہی ہے جو دراصل اس کے نہیں ہیں۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادونے گھوسی اسمبلی سیٹ پرضمنی الیکشن کے ضمن میں اپنے چچا شیوپال سنگھ یادو کے فیصلے پر مہرلگا دی ہے۔

اکھلیش یادونے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش سے ہارنے کے بعد بی جے پی ایس آئی آرکے ذریعہ ووٹ کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کویہ بھی ہدایت دی کہ وہ ایس آئی آرفارم بھرنے میں مدد کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسی کا ووٹ نہ کاٹا جائے۔