بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ایک بار پھر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کو نشانہ بنایاہے۔ جب سابق سی ایم اکھلیش یادو نے بنتھرا قتل عام سے لے کر بلیا میں رشوت لینے والے پولیس والوں تک کے مختلف مسائل پر بی جے پی حکومت پر سوال اٹھائے تو سروجنی نگر کے بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ایکس اکاونٹ پر اکھلیش یادو کو آڑے ہاتھوں لیا۔اور انہیں آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔
رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے اکھلیش یادو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو جی،آپ کے دور میں اتر پردیش قتل اور ڈکیتی کے لیے مشہور تھا، یہاں روزانہ اوسطاً 13 قتل ہوتے تھے، 5 سالوں میں 25 ہزار قتل۔تب حکومت مافیا چلا رہی تھی،اس لئےیوپی قتل کے معاملے میں پورے ملک میں نمبر 1 پرتھا۔آج آپ ایک المناک واقعہ پر سیاست کرنا چھوڑ دیں، آپ ایک سینئر لیڈر ہیں، ایک افسوسناک واقعہ پر بیان دے کر معاشرے میں نفرت اور تفرقہ پھیلانا درست نہیں،اس پر آپ کو حساس ہونا چاہیے۔میرا مشورہ ہے کہ اپنی صوابدید کا استعمال کریں، کچھ مایوس ہارے ہوئے مقامی ٹکٹ کے متلاشیوں اور انتخابی طفیلی سیاست دانوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
मा. अखिलेश यादव जी,
आपके राज में उत्तर प्रदेश को हत्या एवं लूट के लिए जाना जाता था, हर दिन औसतन 13 हत्याएं होती थी, 5 साल में 25,000 हत्याएं हुई!!सरकार माफिया चलाते थे!
हत्या के मामले में यूपी पूरे देश में No.1 था!!आज, आप एक दुखद घटना पर राजनीति करना बंद कीजिए, आप एक वरिष्ठ…
— Rajeshwar Singh (@RajeshwarS73) July 26, 2024
سروجن نگر میں ایک نوجوان کی دردناک موت میرے سروجنی نگر خاندان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ہم پراعتماد ہیں،وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دور میں ہر مجرم کو مناسب سزا ملی ہے اور اگے بھی ملے گی۔حکومت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے غفلت برتنے والے افسران کو معطل کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔نہ کوئے بچا ہے، نہ کوئی بچے گا،حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے،یوگی جی کی حکومت میں انصاف ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔