Air India Flight Delhi Airport: دہلی ایئرپورٹ پر ٹل گیا بڑا حادثہ، ایئر انڈیا کی فلائٹ کے انجن میں پھنس گیا کنٹینر، طیارہ گراؤنڈڈ
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعرات کو ایک بڑا فضائی حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب ایئر انڈیا کے جدید اے 350 طیارے کے انجن میں بیگیج کنٹینر پھنس گیا۔ یہ طیارہ نیویارک کے لیے روانہ ہونے والا تھا، تاہم بروقت کارروائی اور احتیاطی اقدامات کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے۔
IndiGo targets 100 pilots per month: ایئرلائنز نے پائلٹوں کی بھرتی کردی تیز، انڈیگو کا ہر ماہ 100 پائلٹ رکھنے کا ہدف
تمام ایئرلائنز نے پائلٹ بھرتی کے اپنے منصوبوں سے ڈی جی سی اے کو آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب، ڈی جی سی اے بھی پہلے کے مقابلے زیادہ سخت نگرانی کر رہا ہے اور ایئرلائنز سے ان کے طیاروں کی تعداد، روزانہ کی پروازوں اور دستیاب پائلٹوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر رہا ہے۔
Pilot assault passenger: دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامہ، مسافر کا ایئر انڈیا کے پائلٹ پر مارپیٹ کا الزام، ڈیوٹی سے کیا برخواست
دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 پر ایک مسافر نے ایئر انڈیا کے پائلٹ پر مارپیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ ایئرلائن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزم پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
Air India Flight Emergency Landing : ایئر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی، بھوپال میں لینڈنگ، سان فرانسسکو-دہلی فلائٹ نے بھی منگولیا میں کی ہنگامی لینڈنگ
ائیر انڈیا کی دہلی سے بنگلور جانے والی پرواز کو پیر کے روز دورانِ پرواز ایک مشتبہ تکنیکی خرابی کے باعث بھوپال میں اتارنا پڑا۔ دوسری جانب، ائیر انڈیا کی ایک اور پرواز جو فرانسسکوسے دہلی جا رہی تھی، نے بھی دورانِ پرواز ایک ممکنہ تکنیکی خرابی کے بعد منگولیا میں احتیاطی لینڈنگ کرانی پڑی۔
Air India to suspend services to Washington DC: بیڑے کی کمی کے پیش نظر ایئر انڈیا کی دہلی–واشنگٹن ڈی سی پروازیں یکم ستمبر سے معطل، فضائی حدود کی بندش بھی اہم وجہ
کمپنی نے کہا کہ مسافر بدستور چار امریکی شہروں — نیو یارک (JFK)، نیوارک (EWR)، شکاگو اور سان فرانسسکو — کے ذریعے ایک اسٹاپ پر واشنگٹن ڈی سی جا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ایئر انڈیا کی الاسکا ایئر لائنز، یونائیٹڈ ایئر لائنز اور ڈیلٹا ایئر لائنز کے ساتھ انٹر لائن پارٹنرشپ جاری ہے، جس سے مسافر ایک ہی ٹکٹ اور مسلسل سامان چیک اِن سہولت کے ساتھ سفر کر سکتے ہیں۔
Air India flight skids off the runway at Mumbai Airport: ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے پر پھسلا ایئرانڈیا کا طیارہ،تمام مسافر محفوظ، جانچ کا حکم جاری
ایئر انڈیا نے اس واقعے کے بارے میں کہا کہ تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ ایئر لائن کے ترجمان نے کہاکہ 21 جولائی کو کوچی سے ممبئی کے لیے اڑان بھرنے والا طیارہ AI2744 ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔
Big claim in US report on Air India plane crash: ’’کیپٹن نے بند کر دیا تھا طیارے کے انجن کا فیول…‘‘، ایئر انڈیا طیارہ حادثے پر امریکی رپورٹ میں بڑا دعویٰ
معاملے میں شہری ہوا بازی کے وزیر کنجراپو رام موہن نائیڈو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ رپورٹ صرف ابتدائی نتائج پر مبنی ہے اور حتمی رپورٹ جاری ہونے تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچنا چاہئے۔
Ahmedabad Plane Crash: ایئر انڈیا نے کریش ہونے والے ڈریم لائنر کا TCM دو بار بدلا تھا، فیول کنٹرول سوئچ بھی ہے اس کا حصہ
احمد آباد طیارہ حادثے کی جاری تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے دونوں فیول کنٹرول سوئچ ایک سیکنڈ کے اندر "رن" سے "کٹ آف" پر چلے گئے، جس کی وجہ سے طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
Air India Plane Crash Report: ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف، پرواز کے بعد دونوں انجن ہو گئے تھے بند، پائلٹ نے کہا- میں نے ایسا نہیں کیا
نئی دہلی: ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 طیارے کے انجنوں کے فیول کنٹرول سوئچز ٹیک آف کے تین سیکنڈ بعد ’رن‘ سے ’کٹ آف‘ پوزیشن پر آگئے، جس کی وجہ سے طیارہ ٹیک آف کے صرف 34 سیکنڈ بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ یہ معلومات ہفتہ کو ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے …
PAC to discuss Air India crash tomorrow: پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کل ایئر انڈیا AI-171 حادثے پر کرے گی غور، سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران طلب
سول ایوی ایشن سکریٹری اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے نمائندگان کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ تاہم میٹنگ کا اصل مرکز توجہ ہوائی اڈوں پر عوامی بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے لیے مسافروں سے لیے جانے والے مختلف چارجز، فیسیں، اور ٹیرف کے تعین اور ضابطہ کاری پر ہوگا، ساتھ ہی پروازوں کی سلامتی پر بھی بات ہوگی۔





