Pakistan-Afghanistan Border: پاک افغان سرحد پر دیر رات تک چلی گولیاں، جنگ جیسی صورتحال، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ
خامہ پریس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان فوجی گزشتہ تین دنوں سے ڈیورنڈ لائن کے قریب چوکیاں بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب مہاج نیوز نے مقامی اور افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ رک گیا تھا۔
Kabul Blast near Attorney General: کابل میں فدائین حملہ، اٹارنی جنرل آفس کے پاس ہوئے دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت
کابل میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین کام ختم کرکے گھر کے لئے نکل رہے تھے۔ حملہ آورکا نشانہ گاڑیوں میں سوار طالبان کے سرکاری افسر تھے۔
Women under Taliban rule: بے حجاب خواتین کیلئے افغانستان میں نہیں ہوگی کوئی جگہ،اجنبی مردوں سے دھیمی آواز میں کرنی ہوگی بات،نئے اخلاقی قانون کا نفاذ
افغانستان کی طالبان حکومت کی طرف سے اس نئے اخلاقی قانون کا اعلان پچھلے ماہ کیا گیا تھا۔ اس نئے اخلاقی ضابطے میں خواتین کا حجاب کرنا ، اپنے چہرے ، سر اور جسم کو ڈھانپنے کے علاوہ اجنبی مردوں کے سامنے اپنی آوازوں کو بھی آہستہ رکھنا شامل ہے۔
Earthquake in Afghanistan: افغانستان سے پاکستان تک لرز اٹھی زمین، دہلی نوئیڈا اور غازی آباد میں بھی آیا زلزلہ
یہ زلزلہ افغانستان میں صبح 11.26 بجے آیا، جس کا اثر دہلی این سی آر میں بھی دیکھا گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق صبح 11 بج کر 26 منٹ پر کابل کے شمال مشرق میں 255 کلومیٹر 277 کلومیٹر کی گہرائی میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا۔
Chest Beating on Moharram: یوم عاشورہ کے پیش نظر اس مسلم ملک کا بڑا فیصلہ، خون بہانے اور سینہ کوبی پر لگائی پابندی
طالبان کے نئے قوانین کے مطابق محرم کی تقریبات صرف مساجد یا سرکاری اہلکاروں اور شیعہ علماء کی طرف سے مقرر کردہ مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔
Saudi Arabia to Open Embassy in Kabul Soon: طالبان حکومت کیلئے سعودی عرب سے آئی اچھی خبر،، اقتصادی پابندیوں کیلئے عالمی برادری پر دباو ڈالنے کی بھی تیاری
واضح رہے گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔افغان وفد نے پاکستان، بھارت، ایران، روس، سعودیہ اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔
Pakistan criticises Taliban: دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان نے افغانستان کو بنایا تنقید کا نشانہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہہ دی بڑی بات
پاکستان نے بارہا افغانستان کی عبوری حکومت سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کی درخواست کی ہے۔ حالانکہ، کابل پاکستان کے اس دعوے کو مسترد کرتا رہا ہے۔
T20 World Cup 2024: افغانستان کی فائنل میں رسائی یقینی؟ جنوبی افریقہ کے اس ریکارڈ سے ملا جواب
افغانستان نے گروپ مرحلے میں 4 میں سے 3 میچ جیتے۔ راشد خان کی قیادت میں افغان ٹیم نے گروپ مرحلے کے تین میچز یوگنڈا، نیوزی لینڈ اور پاپوا نیو گنی کے خلاف جیتے۔
AFG vs BAN: ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچتے ہی افغانستان کی سڑکوں پر ٹریفک جام، واٹر بریگیڈ سے ہجوم کو کیا گیا قابو
افغانستان جیسے ہی سیمی فائنل میں پہنچا تو جشن منانے کے لیے افغانستان کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا جس کی تصاویر خود افغانستان کرکٹ بورڈ نے شیئر کیں۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کے ہجوم کے باعث سڑکیں بلاک ہو گئیں۔
AFG vs BAN: افغانستان نے بنگلہ دیش کو 116 رنز کا ہدف دیا، انتہائی سست رہی اننگ؛ سیمی فائنل کی ہے جنگ
اس میچ میں بارش بار بار مداخلت کرتی رہی۔ اس کے بعد ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت بنگلہ دیش کو 19 اوورز میں 114 رنز کا ہدف ملا لیکن بنگلہ دیش 17.5 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔