Bharat Express

actor salman khan

چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے نوئیڈا سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔ ورلی پولیس نے ممبئی پولیس کے ٹریفک ہیلپ لائن نمبر پر متعدد واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، ایک نامعلوم شخص کی طرف سے ورلی ٹریفک پولیس کو دو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ ورلی پولیس نے دھمکی دینے والے شخص کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 354 (2)، 308 (4) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اداکار سلمان خان سے لارنس بشنوئی کی دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ 'اسے ہلکےمیں  نہ لیں، ورنہ سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی۔' ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

نوجوان کا نام عزیر فیض محی الدین بتایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا قافلہ محبوب اسٹوڈیو کے قریب سے گزر رہا تھا کہ محی الدین تیزی سے موٹر سائیکل لے کر اداکار کی گاڑی کے قریب پہنچا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے بار بار خبردار کیا لیکن اس کے باوجود اس نے ایک نہ سنی۔

ایک افسر نے بتایا کہ سلمان خان کا بیان چار گھنٹے تک ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی ارباز خان کا تقریباً 2 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سلمان خان نے نہ صرف فائرنگ کے دن کے بارے میں بتایا بلکہ اس سے قبل ملنے والی دھمکیوں کا بھی ذکر کیا۔

سلمان خان اور شاہ رخ خان دونوں ہی گزشتہ کئی سالوں سے انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ دونوں کی فین فالوونگ بھی کافی مضبوط ہے۔ ایسے میں مداح بھی ان کی کہانیاں جاننے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو ان دونوں کی  ایک خفیہ کہانی بتانے جارہے ہیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان بھی اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ملک کے تئیں اپنا فرض نبھانے میدان میں آگئے۔ بھائی کی انٹری میں تھوڑی دیر ہوئی لیکن سلمان بھائی بھی اپنی سیکیورٹی کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔

افسر نے بتایا کہ پولیس اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس معاملے میں مبینہ شوٹروں کو ہتھیار کہاں سے فراہم کیے گئے۔ اہلکار کے مطابق تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ بشنوئی گینگ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں دہشت پھیلانا چاہتا ہے۔

سلیم خان نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان کو اپنے معمول کے شیڈول پر قائم رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ یہ معاملہ ابھی تک پولیس کے ہاتھ میں ہے اس لئے انہیں اس بارے میں عوام میں بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

آج یعنی 14اپریل کی صبح بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر دو نامعلوم افراد نے اوپن فائرنگ کی۔سخت سیکیورٹی کے باوجود صبح 4.50 بجے دو نامعلوم افراد اداکار کےگلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر آئے اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کرنے والے دونوں موٹر سائیکل پر آئے اور پھر ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے …