Bharat Express

Celebs cast votes in Phase 5: ٹائیگر والے انداز میں ووٹ ڈالنے پہنچے سلمان خان، بیشتر اداکاروں نے بھی کیا ووٹ

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان بھی اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ملک کے تئیں اپنا فرض نبھانے میدان میں آگئے۔ بھائی کی انٹری میں تھوڑی دیر ہوئی لیکن سلمان بھائی بھی اپنی سیکیورٹی کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان بھی اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکال کر ملک کے تئیں اپنا فرض نبھانے میدان میں آگئے۔ بھائی کی انٹری میں تھوڑی دیر ہوئی لیکن سلمان بھائی بھی اپنی سیکیورٹی کے ساتھ ووٹ ڈالنے پہنچے۔ سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان گاڑی سے نیچے اترے اور پھر سیدھے پولنگ بوتھ کے اندر چلے گئے۔ سلمان خان چشمہ پہنے کچھ الگ  ہی نظر آرہے تھے۔

 آپ کو بتادیں کہ آج مہاراشٹر میں ووٹنگ تھی اور اس موقع پر دن بھر بالی ووڈ کے ستاروں  نے انتخابی ذمہ داری نبھاتے ہوئے دھوپ کے باوجود ووٹ ڈالا اور لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ۔ جمہوریت کے اس تہوار کے موقع پر اکشے کمار، شاہ رخ خان، عامر خان، دھرمیندر، سلیم خان، امیتابھ بچن، جیا بچن، ورون دھون، کرینہ-سیف، راجکمار راؤ سمیت تمام مشہور شخصیات گھروں سے باہر نکلیں، خود ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ووٹ دیا اور عوام سے  بھی اپیل کی۔

آپ کو بتادیں کہ پولنگ اسٹیشن سے پہلے سلمان خان کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنا کام چھوڑکر سیدھے ووٹ ڈالنے ممبئی چلے گئے۔ اگر سلمان بھائی کی ٹائمنگ کی بات کریں تو شاید انہوں نے اس وقت کا انتخاب اس لیے کیا ہو گا کہ ہجوم کم ہو۔ کیونکہ انہیں دیکھنے کا جنون مداحوں میں کم نہیں ہے۔یاد رہے کہ جمعہ 19 مئی کو سلمان خان نے ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ 20 مئی کو گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں اور اپنے حقوق کا صحیح استعمال کریں۔

بھارت ایکسپریس۔