At least come for my funeral: میرے جنازے میں ضرور آنا، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا کلبرگی کی عوام سے جذباتی اپیل
کھرگے نے کہا، 'میں صرف سیاست کے لیے پیدا ہوا ہوں۔ الیکشن لڑوں یا نہ لڑوں، آخری سانس تک اس ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی کوشش کروں گا۔ میں سیاست سے ریٹائر نہیں ہوں گا۔ عہدے سے ریٹائرمنٹ ہے لیکن اپنے اصولوں سے ریٹائر نہیں ہونا چاہیے۔
Focus shifted from Modi ki Guarantee to Mangalsutra: مودی کی گارنٹی سے زیادہ اب منگل سوتر اور ہندو-مسلمان پر زور دینے لگی ہے بی جے پی، جانئے ایسا کیوں ہوا
بی جے پی آدھی آبادی کا ووٹ چاہتی ہے، لیکن اس سے بڑی بات یہ ہے کہ پارٹی اب ان سے صرف اجولا یاسرکاری مکان کے نام پر ووٹ نہیں مانگ سکتی۔ پارٹی کو جذباتی مسئلے کی بھی ضرورت تھی جس کے ذریعے خواتین کو راغب کیا جا سکے۔
Rehan Beef Shop Zindabad… Keep butchering: اویسی نے بیف کی دوکان پر کہا”کاٹتے رہو بھائی“بی جے پی نے کیا پلٹ وار
چار بار کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی تلنگانہ کی حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ ان کے سامنے بی جے پی نے سماجی کارکن اور ہندوتوا چہرے کے طور پر جانی جانے والی مادھوی لتا کو ٹکٹ دیا ہے۔ ان دونوں لیڈروں کے درمیان مسلسل لفظوں کی جنگ جاری ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: منی پور میں ای وی ایم توڑی،چلی گولیاں، بنگال میں پتھراو ،جانئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کیا کیا ہوا
منی پور اور مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دوران تشدد کے کئی واقعات دیکھے گئے۔ شمال مشرقی ریاست میں ایسی افراتفری مچ گئی کہ فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) توڑ کر پھینک دی گئیں۔
Lok Sabha Election 2024 Voting: عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ ختم ، ہزاروں امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید
عام انتخابات2024 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ مجموعی طور پر 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی حالانکہ حتمی تعداد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونا باقی ہے۔ البتہ تمام مقامات پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔
Lok Sabha Election 2024 Voting: بی جے پی کا شو پہلے دن ہی فلاپ ہوگیا،بی جے پی کی اداکاری لوگوں کو پسند نہیں آئی:اکھلیش یادو
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بڑا زبانی حملہ کیا ہے۔ یوپی کے سابق سی ایم نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ بی جے پی کا پہلا دن، پہلا شو فلاپ ہو گیا ہے۔ اب عوام کو بی جے پی والوں کی اداکاری پسند نہیں آ رہی ہے۔
Lok Sabha Elections 2024: مسلمانوں پر پابندیاں لگانے والوں کے بجائے مذہبی آزادی دینے والی پارٹیوں کو ووٹ دیا جائے:مولانا ارشد مدنی
مولانا ارشد مدنی کے مطابق "ہم پر قدغن لگائی جا رہی ہے، ووٹوں کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ بھی ایک مسئلہ ہے،اس کی وجہ سے مسلمانوں کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے کہا ہے کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو اقلیتوں کو نہیں تنگ کریں گے۔
UP Lok Sabha Election 2024: ڈاکٹر ایس ٹی حسن کے نرسنگ ہوم پہنچی یوپی پولیس، رکن پارلیمنٹ نے ہراساں کرنے کا لگایا الزام
ایس ٹی حسن مرادآباد سے ایم پی ہیں اور آج یعنی 19 تاریخ کو پہلے مرحلے میں اس سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران پولیس اچانک مرادآباد سیٹ سے موجودہ ایم پی ایس ٹی حسن کے نرسنگ ہوم پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی کے نرسنگ ہوم میں انتخابی ویب سائٹ کھول کر انتخابی پرچیاں نکالی جارہی ہیں۔
Lok Sabha Election 2024 Voting : بہار میں سب سے دھیمی رفتار سے ہورہی ہے ووٹنگ،تین بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ ڈالے گئے ووٹ
ملک بھر میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں ووٹنگ کی رفتار کافی تیز اور کہیں کافی سست دکھائی دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ،دوپہر تین بجے تک سب سے زیادہ تریپورہ میں ووٹنگ ہوئی ہے۔
Lok Sabha Election 2024 Voting: سب سے بڑے الیکشن میں سب سے چھوٹے قد کے عظیم نے ڈالا ووٹ، پی ایم مودی سے کی خاص اپیل
عظیم منصوری نے کہا کہ وہ ترقی اور محبت کو ووٹ دینے آئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ اس دوران عظیم نے وزیر اعظم سے کیرانہ میں میٹرو ٹرین، ایئرپورٹ اور لڑکیوں کے لیے کالج کا مطالبہ کیا ہے۔