Bharat Express

Lok Sabha Election 2024 Voting : بہار میں سب سے دھیمی رفتار سے ہورہی ہے ووٹنگ،تین بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ ڈالے گئے ووٹ

ملک بھر میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں ووٹنگ کی رفتار کافی تیز اور کہیں کافی سست دکھائی دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ،دوپہر تین بجے تک سب سے زیادہ تریپورہ میں ووٹنگ ہوئی ہے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کئی ریاستوں میں ووٹنگ کی رفتار کافی تیز اور کہیں کافی سست دکھائی دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ،دوپہر تین بجے تک سب سے زیادہ تریپورہ میں ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ سب سے کم  بہار میں ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق بہار میں تین بجے تک محض 39.73فیصد ہی ووٹ ڈالے گئے ہیں ، جبکہ مغربی بنگال میں 66.34 فیصد ووٹ پڑے ہیں ۔

پرامن طریقے سے ہورہی ہے ووٹنگ

منی پور-بنگال میں تشدد کی اطلاعات کے درمیان الیکشن کمیشن نے کہا کہ 21 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں دوپہر ایک بجے 40 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔البتہ دوپہر تین بجے تک یہ فیصد آگے بڑھ چکی ہے۔

پولیس کے خلاف 198 شکایتیں ملی ہیں

مشرقی مدنی پور، مغربی بنگال میں مبینہ پتھراؤ کے واقعے کے بارے میں، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور مدنی پور حلقہ سے پارٹی امیدوار، اگنی مترا پال نے کہا کہ گورنر بالکل درست ہیں۔ آج انتخابات کے تین گھنٹے میں 198 شکایتیں درج کی گئیں۔ کمیشن کو زیادہ تر شکایات پولیس کے خلاف موصول ہوتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔