Bharat Express

World Cup 2023: ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بنائی جگہ، محمد شمی نے برپا کیا قہر، نیوزی لینڈ کو شکست کا سامنا

ٹیم انڈیا کے اسٹار گیند باز محمد شمی نے نیوزی لینڈ کے 7 وکٹ اپنے نام کئے۔ اس طرح وہ ورلڈ کپ 2023 میں 50 وکٹ لینے والے محمد شمی پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔

کنگاروز سے 2003 کا بدلہ لے گی ٹیم انڈیا، پی ایم مودی سمیت یہ بڑی شخصیات ہوں گی شامل

ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا ہے اورفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 70 رنوں سے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔ ٹیم انڈیا کی طرف محمد شمی نے قاتلانہ گیند بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے 7 وکٹ اپنے نام کئے۔ ورلڈ کپ میں 50 وکٹ لینے والے محمد شمی پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محمد شمی ونڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز ہیں۔

وراٹ کوہلی اور شرے یس کی سنچریوں کے بعد محمد شمی نے اپنی خطرناک گیند بازی سے ہندوستان کو 12 سال بعد ونڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا دیا۔ سیمی فائنل میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 70 رنوں سے دھول چٹائی۔ نیوزی لینڈ کے لئے ڈیرل مچیل نے 134 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ حالانکہ وہ اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ ہندوستان کے لئے محمد شمی نے 7 وکٹ حاصل کئے۔ اس سے قبل ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 397 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا تھا۔ اس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 327 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں سیمی فائنل مقابلے میں ہندوستانی بلے بازوں نے بے خوف بلے بازی کی۔ ہندوستان نے پہلے کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کو 398 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ ہندوستان کے لئے وراٹ کوہلی نے 117 اور شرے یس ایئر نے 105 رنوں کی شانداراننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ روہت شرما نے 29 گیندوں میں 47 اورشبھمن گل نے 66 گیندوں میں ناٹ آوٹ 80 رنوں کی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کے سبھی گیند بازوں کی خوب دھنائی کی۔ ٹم ساوتھی نے 10 اوور میں 100 رن خرچ کئے۔ وہیں بولٹ کے 10 اوور میں 86 رن بنے۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read