Bharat Express

India vs Pakistan, World Cup 2023: پاکستان کے خلاف ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے دی شکست، روہت اور شریس نے بنائی نصف سنچری

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان احمدآباد میں ورلڈ کپ 2023 کا 12واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹیم انڈیا جیت کی طرف گامزن ہے۔

ورلڈ کپ 2023 میں سب سے ہائی وولٹیج میچ آج ہندوستان اورپاکستان کے درمیان احمدآباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ ورلڈ کپ 2023 کا 12واں میچ ہے، لیکن اس سے قبل اتنا جوش شائقین میں نہیں دیکھنے کو ملا۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا ہے اورپہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز شبھمن گل کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

ہندوستان کی پلیئنگ الیون میں شبھمن گل کو ملی جگہ

ایشان کشن ہندوستان کی پلیئنگ الیون سے باہرہوگئے ہیں۔ شبھمن گل کی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم انڈیا روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شرے یس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، محمد سراج پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں

پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اگروہ ٹاس جیت جاتے تو گیند بازی کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئنگ الیون میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ بابراعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف کھیل رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔