ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلے پربحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ 15 فروری کوہونے والے اس میچ کوکھیلنے سے پاکستان نے انکارکردیا ہے۔ اس کا نقصان پوری دنیائے کرکٹ کو جھیلنا ہوگا۔ ساتھ ہی میزبان سری لنکا کواس سے بڑا نقصان ہونے والا ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اس مسئلے پرپی سی بی کوباضابطہ ای میل کیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ پاکستان کے فیصلے سے سری لنکا کوکیا کیا نقصان جھیلنا پڑرہا ہے۔
سری لنکا نے پی سی بی کو کیا ای-میل
سری لنکا میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ٹی-20 ورلڈ کپ کے میزبان سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوای میل لکھ کریہ بتایا ہے کہ اگرہندوستان-پاکستان کا میچ نہیں ہوا تواس سے سری لنکا کوکافی نقصان ہوگا۔ ای میل میں کہا گیا ہے کہ میچ کی سبھی ضروری تیاریاں ہوگئی تھیں، لیکن اب اس میچ پربحران کے بادلوں سے کولمبومیں بڑے پیمانے پرہوٹل بکنگ منسوخ ہورہی ہے، جس سے مقامی سیاحت کی صنعت بری طرح متاثرہورہی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو کہا کہ مشکل وقت میں ہمیشہ اس نے پاکستان کی مدد کی ہے اوروہ ایک بارپھرہندوستان کے خلاف میچ نہیں کھیلنے کے اپنے فیصلے پرتبادلہ خیال کرے۔
The hosts of the T20 World Cup, Sri Lanka Cricket (SLC), have Written to the Pakistan Cricket Board (PCB) expressing concerns over significant financial setbacks caused by Pakistan’s reported decision to skip the India-Pakistan clash scheduled in Colombo. The communication points…
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) February 5, 2026
بنگلہ دیش نے بھی تشویش کا اظہارکیا
جس بنگلہ دیش کو باہرنے کی وجہ سے پاکستان اس مقابلے کوبائیکاٹ کرنے کی بات کررہا ہے، اس کا کرکٹ بورڈ بی سی بی ہی ہندوستان-پاکستان کی میچ چاہتا ہے۔ بی سی بی کے ایک افسر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اگریہ مقابلہ نہیں ہوا تواس سے دنیا کے سبھی کرکٹ بورڈ کوخطرناک نقصان ہوگا۔ بی سی بی کوبڑی چوٹ پہنچے گی اوراس کے لئے اس سے ابھرنا مشکل ہوگا۔ اس میچ کونہیں کھیلنے کے بعد پی سی بی کا بھی برا حال ہوگا۔ براڈ کاسٹرس پی سی بی پرکیس کرسکتے ہیں اورآئی سی سی بھی پاکستان کوسخت سزا دے سکتا ہے۔ ممکن ہے کہ پاکستان میں نہ ہونے والی پی ایس ایل کوبھی منسوخ کرنا پڑے کیونکہ آئی سی سی سبھی بورڈس کواپنے کھلاڑیوں کواین اوسی نہیں دینے کا حکم دے سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کیا فیصلہ لیتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
