Bharat Express

Asia Cup 2023: پاکستان کے افتتاحی میچ میں فینس نے نہیں دکھائی دلچسپی! اسٹیڈیم میں خالی رہ گئیں کرسیاں، سوشل میڈیا پر بن رہا ہے مذاق

پاکستان اورنیپال کے درمیان ملتان اسٹیڈیم میں مقابلہ دیکھنے بہت کم تعداد میں فینس پہنچے ہیں۔ بہرحال سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا خوب مذاق بن رہا ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی مقابلے میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کرسیاں خالی رہ گئیں۔

Multan Cricket Stadium: ایشیا کپ 2023 کا آغاز ہوچکا ہے۔ پہلے مقابلے میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ملتان میں کھیلا جا رہا ہے۔ وہیں اس مقابلے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہرحال سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا خوب مذاق بن رہا ہے۔ دراصل، پاکستان اور نیپال کے درمیان مقابلہ دیکھنا بے حد کم تعداد میں فینس ملتان اسٹیڈیم آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پرآرہا ہے یہ ردعمل

پاکستان اور نیپال کے درمیان مقابلہ دیکھنا بے حد کم تعداد میں فینس ملتان اسٹیڈیم آئے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا سوشل میڈیا پرخوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں بے حد کم تعداد میں فینس نظرآرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فینس نے مذاق بنایا

سوشل میڈیا یوزرس (صارفین) مسلسل کمنٹس کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یوزرس اسٹیڈیم کی تصاویرشیئر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے پہلے مقابلے میں بابراعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم کے سامنے نیپال کا چیلنج ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا پپہلا مقابلہ 2 ستمبر کو کھیلے گی۔ اس مقابلے میں ٹیم انڈیا کے سامنے پاکستان کرکٹ ٹیم ہوگی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read