Bharat Express DD Free Dish

Virat Kohli And Rohit Sharma ODI Retirement: وراٹ کوہلی اورروہت شرما کے ونڈے ریٹائرمنٹ پرراجیو شکلا نے دیا بڑا بیان

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ونڈے سے ریٹائر منٹ کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے ان تمام معاملات پربڑا بیان دیا ہے۔

Rajeev Shukla On Virat And Rohit ODI Retirement: ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے بعد روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے اچانک ہی وہ فیصلہ لے لیا، جس کی امید کسی بھی کرکٹ فین نے نہیں کی تھی۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کے ساتھ ہی روہت شرما اوروراٹ کوہلی نے ٹی-20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کے بارڈر-گواسکرٹرافی ہارنے کے بعد روہت شرما نے 7 مئی کوٹسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیا۔ وہیں، اس کے پانچ دن بعد 12 مئی کو وراٹ کوہلی نے بھی ٹسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

وراٹ کوہلی اورروہت شرما دونوں کی ونڈے سے ریٹائرمنٹ کی بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس بارے میں ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نائب صدرراجیو شکلا نے سب کچھ صاف صاف کہہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے وراٹ کوہلی اورروہت شرما کے کرکٹ سے الوداع ہونے کی بات بھی کی ہے۔

راجیوشکلا کا وراٹ-روہت شرما پربڑا بیان

راجیو شکلا کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ یوپی ٹی-20 لیگ کے یوٹیوب چینل پرشیئرکیا گیا ہے۔ اس میں بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیو شکلا سے پوچھا گیا کہ کیا روہت شرما اوروراٹ کوہلی کوایسا فیئرویل ملے گا، جیسا سچن تندولکرکوملا تھا۔ اس سوال کے جواب میں راجیو شکلا نے کہا کہ وہ کب ریٹائرہوئے ہیں؟ روہت شرما اوروراٹ کوہلی دونوں اس وقت ونڈے کھیل رہے ہیں۔ راجیوشکلا کا مزید کہنا تھا کہ ‘بی سی سی آئی کی بہت واضح پالیسی ہے، ہم کسی کھلاڑی کوریٹائرہونے کا نہیں کہتے، کھلاڑی کواپنا فیصلہ خود لینا ہوتا ہے اوروہ جوبھی فیصلہ کرے، ہم اس کا احترام کرتے ہیں۔

راجیوشکلا سے کہا گیا کہ جب بھی روہت شرما اوروراٹ ریٹائرہوں توبی سی سی آئی کوانہیں اچھا فیئرویل (الوداع) دینا چاہئے۔ اس پرراجیو شکلا نے کہا کہ پُل آئے گا، تب ہی ہم آپ کوبتائیں گے کہ اسے کیسے عبور(کراس) کرنا ہے۔ راجیوشکلا نے کہا کہ وراٹ بہت فٹ ہیں، روہت بہت اچھا کھیلتے ہیں، آپ لوگ اس وقت فیئرویل سے متعلق کیوں پریشان ہورہے ہیں؟ راجیوشکلا نے اپنے الفاظ سے واضح کیا کہ روہت شرما اوروراٹ کوہلی ابھی ونڈے کرکٹ سے ریٹائرنہیں ہورہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read