ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ میں شکست نے لاکھوں شائقین کو دل شکستہ کر دیا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین بھی اپنے آنسو نہ روک سکے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ دیکھنے وزیر اعظم نریندر مودی بھی پہنچے تھے۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے وزیر اعظم مودی کے لیے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔
دراصل جڈیجا نے ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ جڈیجہ کے ساتھ ٹیم انڈیا کے دیگر کھلاڑی بھی نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی ڈریسنگ روم میں جاکر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ جڈیجہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، پورا ٹورنامنٹ ہمارے لیے اچھا رہا۔ لیکن آخری میچ اچھا نہیں تھا۔ یہ ایک دل توڑ دینے والا لمحہ تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہمارے ڈریسنگ روم پہنچے۔ انہوں نے ہمیں حوصلہ دیا۔
We had a great tournament but we ended up short yesterday. We are all heartbroken but the support of our people is keeping us going. PM @narendramodi’s visit to the dressing room yesterday was special and very motivating. pic.twitter.com/q0la2X5wfU
— Ravindrasinh jadeja (@imjadeja) November 20, 2023
ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ دیکھنے وزیر اعظم مودی کے ساتھ کئی دیگر مشہور شخصیات بھی پہنچی تھیں۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ،رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون بھی اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ ویراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔فائنل میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 240 رنز بنائے۔ جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 43 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ویراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب دیا گیا۔ ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ رہے۔
Unfortunately yesterday was not our day. I would like to thank all Indians for supporting our team and me throughout the tournament. Thankful to PM @narendramodi for specially coming to the dressing room and raising our spirits. We will bounce back! pic.twitter.com/Aev27mzni5
— 𝕸𝖔𝖍𝖆𝖒𝖒𝖆𝖉 𝖘𝖍𝖆𝖒𝖎 (@MdShami11) November 20, 2023
وزیراعظم نریندر موی نے ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم میں پہنچنے کے ساتھ نہ صرف کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کی بلکہ انہیں گلے لگاکر سہارا بھی دیا۔اس بیچ ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی نے پی ایم مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں پی ایم مودی انہیں گلے لگا کر تسلی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔