Bharat Express

اسپورٹس

یاد رہے کہ ہندوستان نے اپنا پہلا ٹی 20ورلڈ کپ 2007 میں جیتا تھا اور اس کا آخری آئی سی سی ٹائٹل مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں جنوبی افریقہ میں 2013 کی چیمپئنز ٹرافی تھا۔ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ٹیم آسٹریلیا سے ہار گئی تھی۔ حالانکہ اس فائنل میں ٹیم انڈیا نے کوئی غلطی نہیں کی۔

ہندوستان نے اب تک دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا خطاب جیتا ہے۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی دو مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ہے۔ ان کی جرسی پر بھی دو ستارے ہیں۔ انگلینڈ نے 2010 اور 2022 میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز بھی دو بار ٹائٹل جیت چکا ہے۔

اس طرح 20 گیندوں میں ساری صورتحال بدل گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 169 رنز بنا سکی۔

وجے ورما، جو جلد ہی 'مرزا پور 3' میں نظر آنے والے ہیں، نے کہا: "یہ ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا دن ہے۔ یہ کتنا شاندار ٹورنامنٹ تھا، اس طرح کی اجتماعی خوشی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ لڑکوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 2011 والا احساس پھر سے"۔

ٹیم انڈیا نے تقریباً 11 سال بعد بالآخر آئی سی سی ٹرافی جیت لی۔ اس کے علاوہ، بھارت نے 17 سال بعد دوبارہ T20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔ اس جیت کے بعد روہت شرما، وراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا سمیت بھارتی کھلاڑی خوشی کے آنسو نہ روک سکے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو ہراکرایک بار پھر ورلڈ چمپئن بن گئی ہے۔ بارباڈوس میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سانس روک دینے والا مقابلہ ہوا، جس میں ہندوستانی ٹیم نے بازی ماری۔ اس بڑے مقابلے میں 7 کھلاڑی ایسے رہے، جن کی کارکردگی کی وجہ 140 کروڑ ہندوستانی فینس کا خواب پورا ہوا ہے۔

’’یہ میرا آخری میچ تھا اور یہ الوداع کرنے کا بھی صحیح وقت ہے۔ میں ہر قیمت پر ٹائٹل جیتنا چاہتا تھا۔ اسے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا۔'' انہوں نے کہا، ''میں یہی چاہتا تھا اور ایسا ہی ہوا۔ میں اپنی زندگی میں اس کے لیے بہت بے چین تھا۔ خوشی ہے کہ اس بار ہم جیت سکے۔“

میچ کے بعد انٹرویو میں وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ میرا آخری ورلڈ کپ تھا، یہ وہ سب ہے جسے ہم حاصل کرنا چاہتے تھے، ایک دن آپ کو لگتا ہے کہ آپ رنز نہیں بنا رہے اور پھر ایسا ہوتا ہے، رب جو بھی کرتا ہے، اچھا کرتا ہے۔

ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2024 کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستانی ٹیم کو ویڈیو پیغام جاری کرکے مبارکباد دی ہے۔

جنوبی افریقہ نے ایک وقت 15 اووروں میں 147 رن بنالئے تھے۔ یہاں سے ان کی جیت یقینی لگ رہی تھی، لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے ان کے جبڑے سے جیت چھین لی۔