Bharat Express

اسپورٹس

اشون کو یہ بھی لگتا ہے کہ چیپاک کی سرخ مٹی کی پچ کھیل کے تمام پہلوؤں پر ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کا امتحان لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک جتنے بھی ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ان میں انگلینڈ کے خلاف کم اسکور والے میچ کو چھوڑ کر بلے بازوں نے عام طور پر بہت زیادہ رنز بنائے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف میچ 500 سے زائد اسکور والی وکٹ تھی۔

بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسین شانتو نے کہا، "پچ پر نمی ہے اور وہ ان حالات سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ پچ مشکل لگ رہی ہے اور پہلے سیشن میں تیز گیند بازوں کی مدد کرے گی۔"

آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی-20 رینکنگ میں ہاردک پانڈیا کونقصان ہوا ہے، لیکن سوریہ کماریادواور یشسوی جیسوال کا جلوہ برقرار ہے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ اس سے پہلے پلیئنگ الیون میں کے ایل راہل اور سرفراز خان کے بارے میں کافی چرچا ہے۔

سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے سابق کرکٹرز اور موجودہ کھلاڑیوں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ ہر کوئی اپنا پلڑا بھاری اور ٹرافی کا مضبوط دعویدار ہے۔

چمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے آئی سی سی ایک پانچ رکنی ٹیم کو پاکستان بھیج رہا ہے۔ جو ہوٹل سے لے کر پچ تک کی جانچ کرے گی اور پھر آئی سی سی کو رپورٹ دے گی۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سراج جسپریت بمراہ اور محمد شامی کے ساتھ ہندوستان کے تیز گیندبازی اٹیک کی قیادت کریں گے۔ حالانکہ، شامی اس وقت اپنی انجری سے صحت یابی کے آخری مراحل میں ہیں۔

ایشین چمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011 میں ہوا تھا جس کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔ اس کے بعد 2016 میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو 3-2 سے شکست دے کر چمپئنز ٹرافی جیتی۔

بنگلہ دیش سیریز کے حوالے سے روہت شرما کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سیریز کے لیے بنگلہ دیش سیریز ہمارے لیے پریکٹس نہیں ہے۔ جب بھی آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں، بہت کچھ داؤ پر لگا ہوتا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پیش نظر ہر میچ بہت اہم ہے۔

ہندوستانی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 4 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کریں گی۔ اس کے بعد ان کا مقابلہ 6 اکتوبر کو پاکستان سے ہوگا۔ کرکٹ شائقین ٹورنامنٹ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب کہ ہندوستانی خواتین ٹیم عالمی چیمپئن بننے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔