ہندوستان بنام نیوزی لینڈ ،ٹسٹ سریز
ٹیم انڈیا کو 16 اکتوبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ بی سی سی آئی نے اس سیریز کے لیے جمعہ کی رات ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔ مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ہندوستان کی 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم میں ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی، میانک یادو اور پرساد کرشنا کو جگہ نہیں ملی ہے۔ ان کھلاڑیوں کوٹریولی ریزرو کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اگر 15 رکنی ٹیم میں کوئی کھلاڑی زخمی ہوا تو انہیں موقع مل سکتا ہے۔
جسپریت بمراہ نائب کپتان بن گئے۔
اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ بمراہ اس سے قبل بھی نائب کپتان تھے لیکن انہیں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتانی نہیں ملی تھی۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز میں کسی ریزرو اوپنر کا انتخاب نہیں کیا ہے۔ ٹیم میں روہت شرما اور یشسوی جیسوال واحد اوپنر ہیں۔
A look at #TeamIndia’s squad for the three-match Test series against New Zealand 🙌#INDvNZ | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/Uuy47pocWM
— BCCI (@BCCI) October 11, 2024
یش دیال کو موقع نہیں ملا
بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں منتخب ہونے والے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یش دیال کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال اتر پردیش کے لیے رنجی ٹرافی کھیل رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کا انتظار کرنا پڑے گا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا – روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جریل (وکٹ کیپر) روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج اور آکاش دیپ۔
-بھارت ایکسپریس