Bharat Express

اسپورٹس

نیوزی لینڈ کی لیگ اسپنر امیلیا کیر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر 17 ویں نمبر پر آگئیں جب کہ آسٹریلیا کی فاسٹ باؤلر اینابیل سدرلینڈ بھی دو میچوں میں ایک ایک وکٹ لینے کے بعد ٹاپ 20 میں شامل ہوگئی  ہیں۔

بابر اعظم گرے نکولس ہائپرنووا 1.3 کرکٹ بیٹ استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک پرانی اور معروف برطانوی کمپنی ہے جو اعلیٰ معیار کے کرکٹ بلے اور کرکٹ کے مختلف آلات تیار کرتی ہے۔ بابر کے علاوہ دو دیگر اہم پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان اور شان مسعود بھی اس بلے کو استعمال کرتے ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز آکاش چوپڑا نے روہت شرما کی لڑائی پر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے روہت شرما کے بارے میں کسی سے نہیں سنا ہے کہ وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔

ملک کے فوڈ سیفٹی ریگولیٹر نے تمل ناڈو کی ایک کمپنی کو مبینہ طور پر مندر اتھارٹی تروملا تروپتی دیوستھانم کو غیر معیاری گھی سپلائی کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تروپتی کے لڈو میں جانوروں کی چربی کے مبینہ استعمال کو لے کر مکمل جانچ اور سخت کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

بھلے ہی  وراٹ کوہلی پہلے ٹیسٹ میں بڑی اننگز نہیں کھیل سکے، لیکن کانپور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں ان کی نظریں نہ صرف بڑے اسکور پر ہوں گی بلکہ کئی بڑے ریکارڈز بھی ان کے نشانے پر ہیں ۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیوتیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں ہندوستانی بلے بازشبھمن گل اپنی ہی ٹیم کے گیند بازمحمد سراج کو ٹرول کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

اگرچہ ہندوستان بدستور پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے لیکن اب سری لنکا نے اپنا مضبوط دعویٰ پیش کر دیا ہے۔ سری لنکا 8 میچوں میں 50 پی سی ٹی کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

افغانستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر سیریز اپنے نام کر لی۔ اب سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

روی اشون نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ وہیں بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں روی اشون نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ دراصل، یہ چوتھا موقع ہے کہ روی اشون نے ٹیسٹ میں سنچری بنانے کے علاوہ 5 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کھیل کے چوتھے دن (22 ستمبر) لنچ سے قبل 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی ٹیم کی جیت کے ہیرو آر۔ اشون تھے جنہوں نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ لیے۔ اشون نے اس میچ میں سنچری بھی بنائی۔