FIFA World Cup 2026: ارجنٹینا مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ فائنل میں، انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست
دوسری جانب انگلینڈ کا 1966 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔ گزشتہ تین ورلڈ کپ میں یہ اس کا تیسرا سیمی فائنل تھا، 1990، 2018 اور اب 2026 میں بھی ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بھی ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ICC ODI Rankings: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: شبھمن گل نمبر ون بلے باز بننے کے قریب، جو روٹ نے لگائی لمبی چھلانگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری تازہ ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان شبھمن گل دنیا کے نمبر ون ون ڈے بلے باز بننے کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 80 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں اور اب سرفہرست بلے باز ڈیرل مچل سے صرف 12 ریٹنگ پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔
FIFA World Cup: اسپین نے فرانس کو دو-صفر سے شکست دے کر فیفا عالمی کپ کے فائنل میں بنائی جگہ، ایمباپے کا خواب چکنا چور
اسپین اب عالمی اعزاز کے لیے فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کا سامنا کرے گا، جبکہ فرانس تیسری پوزیشن کے لیے ایک بار پھراپنی قسمت آزمائے گا۔
Virat Kohli and Rohit Sharma Flop: ٹوٹ گئے کروڑوں دل! انگلینڈ میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما فلاپ، پہلے ونڈے میں خاموش رہا بلّا
انگلینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی پوری طرح سے فلاپ رہے۔ دونوں عظیم بلے بازوں کا بلّا خاموش نظر آیا۔ روہت شرما 21 گیندوں میں صرف 11 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اس دوران ان کے بلّے سے ایک چوکا نکلا۔ نمبر-3 پر اترے وراٹ کوہلی 6 گیندوں میں صرف 5 رن ہی بناسکے۔
Jos Buttler Joins Eoin Morgan’s Elite Club: ایون مورگن کے ’خاص کلب‘ میں شامل ہوئے جوس بٹلر، انگلینڈ کے دوسرے کرکٹر بنے
سال 2027 کے ایک روزہ عالمی کپ کو ہدف بنا کر کھیلنے والے بٹلر کے پاس مورگن کا سب سے زیادہ ون ڈے میچ کھیلنے کا ریکارڈ توڑنے اور مستقبل میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ایک روزہ میچ کھیلنے والے کرکٹر بننے کا موقع موجود ہے۔
Commonwealth Table Tennis Championship: وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے ہاتھوں 22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے سرکاری میسکاٹ ’میور‘ کی رونمائی، 27 جولائی ہوگا ٹورنامنٹ کا آغاز
یہ چیمپئن شپ دہلی حکومت اور ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں کامن ویلتھ کے 35 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
FIFA World Cup 2026: ورلڈ کپ سے واپسی پر ناروے کی ٹیم کا شاندار استقبال، ایک لاکھ سے زائد شائقین نے اپنے ہیروز کا کیا تاریخی خیرمقدم
کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے باوجود اوسلو میں جشن کا سماں۔ شاہی خاندان، عوام اور ہزاروں مداحوں نے ٹیم کی تاریخی کارکردگی کو سراہا، ایرلنگ ہالینڈ تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔ ناروے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا، لیکن ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پورے ملک کو متحد کر دیا اور وطن واپسی پر ہونے والا تاریخی استقبال اسی قومی فخر کی علامت بن گیا۔
India women’s cricket team creates history: لارڈز میں بھارت کی تاریخی جیت، انگلینڈ کو 270 رنز سے شکست، امت شاہ نے کہا: خواتین کرکٹ کے نئے دور کا آغاز
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا، "انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے پہلے خواتین کے بین الاقوامی ٹیسٹ میں ہماری بیٹیوں کی فتح بھارتی خواتین کرکٹ کی مسلسل ترقی اور ٹیم کی غیر معمولی صلاحیتوں کی علامت ہے۔"
FIFA World Cup 2026: اسپین کی سیمی فائنل میں انٹری سے میسی، ہیری کین اور ایمباپے کی راہ مشکل، کہ ماضی کا ریکارڈ بھی اس بار اسپین کے حق
سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ حالیہ ریکارڈ اسپین کے حق میں ہے۔ یورو 2024 کے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 1-2 سے شکست دی تھی، جب کہ نیشنز لیگ 2025 کے سیمی فائنل میں بھی 4-5 سے کامیابی حاصل کی تھی۔تاریخ بھی اسپین کے لیے نیک شگون سمجھی جا رہی ہے۔ 2010 میں اسپین پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور اسی سال پہلی مرتبہ عالمی کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔
England Vs India ODI Series: ہندوستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے انگلینڈ نے کیا ٹیم کا اعلان، جیکب بیتھل کریں گے اننگز کا آغاز
جیکب بیتھل اب تک 21 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ انہیں اوپننگ پر بھیجنے کا فیصلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ انگلینڈ ٹیم انتظامیہ بین ڈکٹ کے لیے مستقل اور مؤثر اوپننگ ساتھی کی تلاش میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیتھل حالیہ عرصے میں بین ڈکٹ کے پانچویں اوپننگ ساتھی ہوں گے۔





