Neeraj Chopra out of Asian Games:اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا ایشین گیمزسے باہر،چوٹ کے باعث باقی سیزن میں نہیں لیں گے حصہ
نیرج نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں انجری کے باعث سیزن ختم کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران ان کے ٹخنے میں لیگامنٹ پھٹ گیا۔ ڈاکٹر اور ٹیم کے ساتھ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں ہونے والے باقی ایونٹس میں حصہ نہیں لیں گے۔
National Sports Day:نیشنل اسپورٹس ڈے پروزیرداخلہ امت شاہ،مانڈویہ اوررجیجوکی نوجوانوں سے میجردھیان چند سے تحریک لینے کی اپیل
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میجر دھیان چند کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حیرت انگیز اور غیر معمولی صلاحیتوں سے ہندوستانی ہاکی کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک پہنچانے والے عظیم ہاکی کھلاڑی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
PM Modi Tribute to Dhyan Chand:نیشنل اسپورٹس ڈے پروزیراعظم نریندری مودی نے میجردھیان چند کی لازوال وراثت کویادکیا
وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں کھیلو انڈیا ڈائیلاگ کے دوران نوجوانوں سے ورچوئل بات چیت میں دھیان چند کے ہندوستان کے تاریخی نیوزی لینڈ دورے میں کردار کا بھی ذکر کیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً ایک صدی قبل میجر دھیان چند ہندوستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے میں شامل ہوئے تھے۔
Indian Women Hockey Reward:بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے رقم کی تاریخ،جرمنی کو3-1سے دی شکست،ملیں گے50لاکھ روپے
بھارتی ٹیم کی تاریخی کامیابی کے بعد ہاکی انڈیا نے کھلاڑیوں کے لیے 50 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ ہاکی انڈیا کے صدر ڈاکٹر دلیپ ٹرکی نے کہا کہ 52 سال بعد ورلڈ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا بھارتی خواتین ہاکی کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی کو کھلاڑیوں کی سخت محنت، عزم اور حوصلے کا نتیجہ قرار دیا۔
Sports Updat: پرگیانند نے رقم کی تاریخ، گرینڈ چیس ٹور کا خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی بنے
اڈانی گروپ کی حمایت یافتہ اس بھارتی اسٹار نے کلاسیکل شطرنج میں 3-9 سے شکست کے بعد ریپڈ سیکشن میں زبردست واپسی کی اور اسے 8-0 سے جیت لیا۔ اس کے بعد بلٹز میں مقابلہ 4-4 سے برابر رہا، جس کے نتیجے میں وہ مجموعی طور پر 15-13 کے اسکور کے ساتھ خطاب جیتنے میں کامیاب رہے۔
Virender Sehwag’s Son Aryavir Gets ODI Call-Up: آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی انڈر-19 ٹیم کا اعلان، وریندر سہواگ کے بیٹے آریہ ویر کو ون ڈے میں موقع
بھارت کی انڈر-19 ٹیم میں سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کے بیٹے آریہ ویر سہواگ کو آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ان کا بھارت کی انڈر-19 ٹیم میں پہلا انتخاب ہے۔
Khelo India Dialogue: اولمپکس میں شرکت بڑھانا ہدف، ہم ان کھیلوں سے واقف نہیں جن میں دوسرے ممالک تمغے جیتتے ہیں: نریندر مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت کے سمندری ساحل، پہاڑ اور مختلف نوعیت کے جغرافیائی علاقے ملک کو واٹر اسپورٹس، پہاڑی کھیلوں اور ونٹر اسپورٹس سے متعلق صلاحیتوں کی شناخت اور انہیں آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
PM Modi Addresses Athletes: ’’مجھے ملک کے نوجوانوں کی طاقت اور صلاحیت پر بھروسہ ہے…‘‘، کھیلو انڈیا ڈائیلاگ سے پی ایم مودی کا ورچوئل خطاب
پی ایم مودی نے کہا کہ کھیلوں سے جڑنے کے لیے متعدد نئے ذرائع پیدا ہو رہے ہیں۔ کھیلوں کے نئے آلات آئے ہیں، تربیت کے طریقے تبدیل ہوئے ہیں اور کھیلوں کے انعقاد، مختلف کھیلوں اور مسابقت کی ضروریات بھی بدل گئی ہیں۔
Amit Shah on Gujarat Visit: وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے دورے پر، کامن ویلتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا لیں گے جائزہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس سے قبل بھی ان دونوں بڑے کھیل مقابلوں کی تیاریوں کا جائزہ لے چکے ہیں۔ مئی میں انہوں نے احمد آباد میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور اس سے متعلق منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر کھیل منسکھ مانڈویہ، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی اور سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔
Prime Minister Modi’s ‘Khelo India Dialogue’:وزیراعظم مودی آج’کھیلوانڈیاڈائیلاگ‘کے دوران نوجوان ایتھلیٹس سے کریں گے خطاب
نیشنل اسپورٹس ڈے 2026 کے موقع پر یہ پروگرام 1500 سے زائد تعلیمی اداروں میں ورچوئل طریقے سے منعقد کیا جائے گا۔ یہ بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والا نوجوانوں کی شرکت کا پروگرام ابھرتے ہوئے ایتھلیٹس، طلبہ، پالیسی سازوں اور معروف کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا۔ اس کا مقصد بھارت کے اسپورٹس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے اور ملک کے نوجوانوں کے لیے کھیل کے شعبے میں مزید مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے خیالات کے تبادلے کا موقع فراہم کرنا ہے۔





