Urdu Conclave 2026

اسپورٹس

بھارتی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش کر دیا۔ اتوار کو کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں شریاس ایئر کی قیادت والی ٹیم انڈیا نے زمبابوے کو 35 رنز سے شکست دے کر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سیریز اپنے نام کر لی۔

میرابائی چانو کی اس شاندار کامیابی کے ساتھ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں 2026 میں ہندوستان نے اپنا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل چنمبم رشی کانت سنگھ نے دولت مشترکہ کھیلوں 2026 کے مردوں کے 60 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے اسنیچ میں ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہیں پیرا پاور لفٹنگ میں جھنڈو کمار نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

رشی کانت نے مجموعی طور پر 264 کلوگرام وزن اٹھایا جس میں اسنیچ میں 121 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 143 کلوگرام شامل ہیں۔ ملیشیا کے محمد انیق کاسدان نے 273 کلوگرام کے دولت مشترکہ کھیلوں کے ریکارڈ مجموعی اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ انہوں نے اسنیچ میں 121 اور کلین اینڈ جرک میں 152 کلوگرام وزن اٹھایا۔ کینیا کے جوشوا مبویا نے 260 کلوگرام کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

وزیراعظم مودی نے 136ویں ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران کہا، ’’حالیہ دنوں میں ہمارے نوجوانوں نے کھیلوں میں کئی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پی وی سندھو بیڈمنٹن میں جاپان اوپن کا خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔ پوری قوم کو ان کی کامیابی پر فخر ہے۔‘‘

رشی کانت سنگھ چنمبم نے اتوار کو 2026 دولت مشترکہ کھیلوں کے مردوں کے 60 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسنیچ میں 121 کلوگرام وزن اٹھا کر دولت مشترکہ کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جاپان اوپن 2026 جیتنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کے بعد پی وی سندھو نے سوشل میڈیا پر اظہارِ تشکر کیا، جانیے انہوں نے کیا کہا اور یہ فتح تاریخی کیوں ہے۔

گزشتہ سیزن میں سیمی فائنل تک پہنچ کر کانسے کا تمغہ جیتنے والی بھارتی کھلاڑی نے اس بار فائنل میں مصر کی دوسری سیڈ یافتہ کھلاڑی رقیہ سالم کو 11-3، 11-7، 11-9 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ اناہت سنگھ نے بھارتی اسکواش کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے۔

حادثے کے بعد لینگٹن خود سے کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھے، جس پر میڈیکل ٹیم فوری طور پر میدان میں پہنچی۔ ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ان کے سر اور گردن کو خصوصی سپورٹ کے ذریعے مکمل طور پر مستحکم کیا، تاکہ مزید کسی ممکنہ چوٹ سے بچایا جا سکے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں اسٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا، جس کے باعث مقابلہ کچھ وقت کے لیے روک دیا گیا۔

لارڈز میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلی اننگز میں 285 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 170 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز میں بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 457 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 186 رنز پر سمٹ گئی اور بھارت نے 270 رنز کے بھاری فرق سے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ونڈے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی نہیں پیش کی۔ اس وقت ٹیم کو اسٹار تیز گیند باز آل راونڈر ہاردک پانڈیا کی کمی محسوس ہو رہی تھی۔ تجربہ کار کھلاڑی ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2026 کے بعد سے ہی میدان پر نہیں اترے ہیں۔