Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

جرسی حاصل کرنے کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی نے کہا کہ اڈانی احمد آباد میراتھن کا 10ویں ایڈیشن تک پہنچنا پورے احمد آباد شہر کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ان کے مطابق یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کھیل کس طرح کسی بڑے اور عظیم مقصد کے لیے لوگوں کو متحد کر سکتا ہے۔

46ویں FIDE Chess Olympiad میں بھارت نے اوپن زمرے میں سلور اور خواتین کے زمرے میں برونز میڈل جیتا، امت شاہ نے بھارتی شطرنج ٹیموں کی محنت اور حکمتِ عملی کی ستائش کی۔

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی شوٹر ایشا سنگھ نے خواتین کی 25 میٹر پسٹل انفرادی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیتا ہے۔ ان کی اس کامیابی پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سمیت کئی مرکزی وزرا اور سیاسی لیڈروں نے انہیں مبارکباد دی۔

اینسی سوجن ایڈاپلی نے خواتین کی لانگ جمپ میں 6.53 میٹر کی بہترین چھلانگ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، چین کی ہوانگ ینگ ینگ نے آخری کوشش میں 6.55 میٹر چھلانگ لگا کر گولڈ اپنے نام کیا۔

جنسی ہراسانی کے معاملے میں سابق ڈبلیو ایف آئی صدر کو بری کیے جانے کے خلاف چار خواتین پہلوانوں کی اپیل پر راؤز ایونیو کورٹ نے برج بھوشن شرن سنگھ اور ونود تومر سے جواب طلب کیا، 9 اکتوبر تک جواب داخل کرنے کی ہدایت

ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ہانگژو 2023 میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔

کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ  لولینا بورگوہین کا ایشین گیمز میں دوسرا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔ 

شریئس ائیر کی کپتانی میں بھارتی ٹیم اب یکم اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے میدان میں اترے گی۔ بارش کے باعث کوارٹر فائنل نہ کھیلے جانے کے بعد ٹیم کو براہ راست اگلے مرحلے میں داخلہ ملا ہے۔اس سے قبل اسی میدان پر پیر کو پاکستان اور ہانگ کانگ (چین) کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا کوارٹر فائنل بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

میزبان ازبکستان نے آخری راؤنڈ میں یوکرین کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر گولڈ میڈل پر قبضہ کر لیا۔ مختدین مادامینوف نے رومن دہتیاروف کو شکست دے کر ٹیم کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ ازبکستان نے بھارت اور جرمنی سے 2 پوائنٹس آگے رہتے ہوئے اپنا دوسرا چیس اولمپیاڈ خطاب جیتا۔بھارت نے ٹائی بریکر کی بنیاد پر سلور میڈل حاصل کیا، جبکہ جرمنی نے نیدرلینڈز کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کیا۔

حتمی طور پر منتخب کیے جانے والے کھلاڑیوں کے درمیان 17 سے 19 اکتوبر تک پریکٹس اور مسابقتی میچ منعقد کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں STCL کی 8 ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔اس کے بعد STCL سیزن-1 کا انعقاد 21 سے 28 اکتوبر 2026 تک راجستھان کے ناتھ دوارہ واقع ڈاکٹر مدن پالیوال میراج اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ لیگ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز سے سیکھنے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا بھی موقع ملے گا۔