Test series against Sri Lanka: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے عاقب نبی پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں شامل، انجری کی بدولت جسپریت بمراہ باہر
بائیں گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر بمراہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان تیزگیندباز عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ عاقب نبی اب تک 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 18 کی اوسط سے 162 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ وہ 16 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔
CWG 2026: شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز 2026 کا اختتام، بھارت کو 2030 کی ملی میزبانی
یہ تقریب کھیلوں کے 11 یادگار دنوں کے اختتام اور کامن ویلتھ تحریک کے ایک نئے باب کے آغاز کی علامت بنی۔ گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی کو علامتی طور پر کامن ویلتھ گیمز کا پرچم سونپا گیا، جبکہ بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر پی ٹی اوشا اور اسٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے بھی پرچم وصول کیا، جس کے ساتھ احمد آباد 2030 کی تیاریاں باضابطہ طور پر شروع ہوگئیں۔
CWG2026: کامن ویلتھ گیمز 2026 میں آسٹریلیا 70 گولڈمیڈل کے ساتھ سرفہرست، بھارت چوتھے نمبر پر
ویٹ لفٹنگ میں بھارتی کھلاڑیوں نے 8 میڈل حاصل کیے، جب کہ جوڈو میں 4 میڈل جیتے گئے۔ پیرا پاور لفٹنگ میں بھارت کے حصے میں ایک سلورکا میڈل آیا۔اسکاٹ لینڈ بھی 39 میڈل کے ساتھ بھارت کے برابر رہا، سلور کے زیادہ میڈل کی بنیاد پر بھارت چوتھے اور اسکاٹ لینڈ پانچویں نمبر پر رہا۔
Commonwealth Games: دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت نے 13 طلائی، 17 نقرئی اور 9 کانسے سمیت مجموعی طور پر 39 تمغوں کے ساتھ کیا مہم کا اختتام
ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس میں بھارت نے سب سے زیادہ 16 تمغے حاصل کیے، جن میں 3 طلائی، 7 نقرئی اور 6 کانسے شامل ہیں۔ باکسنگ میں بھارت نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 10 تمغے جیتے، جن میں 7 طلائی اور 3 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ خواتین باکسرز نے 5 طلائی جبکہ مرد باکسرز نے 2 طلائی تمغے جیتے۔ ویٹ لفٹنگ میں بھارت کے حصے میں 8 تمغے آئے، جن میں میرا بائی چانو واحد بھارتی طلائی تمغہ جیتنے والی ویٹ لفٹر رہیں۔
IPL 2026: پہلے سی ایس کے نے انکار کیا، اب ایم آئی بھی پیچھے ہٹ گئی، ہاردک پانڈیا کی ڈیل کا کیا ہے اصل سچ؟
آئی پی ایل 2026 میں ہاردک پانڈیا کی ٹریڈ سے متعلق چنئی سپر کنگز (CSK) اور ممبئی انڈینز (MI) کے درمیان افواہیں گردش کر رہی تھیں، لیکن دونوں فرنچائزز نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔ سی ایس کے نے واضح کیا کہ ہاردک پانڈیا کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جبکہ ممبئی انڈینز نے بھی کہا کہ اس وقت کسی بھی فرنچائز کے ساتھ ٹریڈ پر کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کا کہنا ہے کہ سیزن کے جائزے کے بعد ہی مستقبل سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
Commonwealth Games 2026: دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارت کے ہاتھ سے ایک اور تمغہ پھسلا، جوڈوکا اشروپ نارنگ معمولی فرق سے کانسے کے تمغے سے محروم
اس معمولی فرق سے ہونے والی شکست کے باعث اشروپ نارنگ پوڈیم تک پہنچنے سے محروم رہیں، تاہم انہوں نے اپنے پورے مہم میں شاندار عزم اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے سے بہتر رینکنگ رکھنے والی حریف کو گولڈن اسکور تک جانے پر مجبور کیا اور آخر تک سخت مقابلہ کیا۔
Commonwealth Games 2026: باکسنگ رنگ میں بھارتی خواتین کا غلبہ، ایتھلیٹکس اور پیرا اسپورٹس میں بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، وزیر داخلہ کی مبارکباد
کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس اور باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی طلائی اور چاندی کے تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ ملک کی اس تاریخی کامیابی پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے تمام تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
CWG 2026 Super Saturday: باکسنگ رنگ میں اتریں بھارت کی بیٹیاں، ترنگا لہرایا! ساکشی، پریتی اور جیسمین نے ملک کو دلائے سونے کے تمغے
گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں آج کا دن بھارت کے لیے ’سپر سنیچر‘ ثابت ہوا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے محض تین گھنٹوں کے اندر سات تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں اپنی پوزیشن انتہائی مضبوط کر لی۔
CWG 2026 Boxing: کامن ویلتھ گیمز 2026میں صرف 30 منٹ میں بھارت کی جھولی میں دو گولڈ میڈل، پریتی پوار کے بعد جیسمین لمبوریا نے بھی جیتا گولڈ
دوسری جانب خواتین کے 57 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جیسمین لمبوریا نے شمالی آئرلینڈ کی مائیکیلا والش کو 5-0 سے شکست دے کر بھارت کے لیے ایک اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔ پہلے راؤنڈ میں مقابلہ سخت رہا اور فیصلہ 3-2 سے جیسمین کے حق میں آیا، تاہم دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے زبردست واپسی کرتے ہوئے مکمل برتری قائم کر لی۔ تیسرے راؤنڈ میں بھی جیسمین نے 4-1 سے کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
CWG 2026: گلاسگو میں لہرایا ترنگا! اسمیتا ڈے اور ہرش سنگھ نے رقم کی تاریخ، دو طلائی تمغے جیتے، وزیر اعظم مودی نے اس طرح خوشی کا کیا اظہار
دولت مشترکہ کھیلوں میں آج اسمیتا ڈے اور ہرش سنگھ نے جوڈو میں دو طلائی تمغے جیت کر بھارت کا نام روشن کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کھلاڑیوں کی اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کی بھرپور ستائش کی۔





