Bharat Express

اسپورٹس

سچن تندولکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہر کھیل کے کچھ اصول ہوتے ہیں اور ان اصولوں کو سیاق و سباق میں دیکھنے کی ضرورت ہے، شاید کبھی کبھی اس پر نظر ثانی بھی کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق سماعت میں وینیش پھوگاٹ کی جانب سے کئی مسائل اٹھائے گئے۔ سماعت کے دوران دلیل دی گئی کہ یہ بالکل واضح ہے کہ ونیش پھوگاٹ نے کوئی فراڈ نہیں کیا ہے

امن نے 13-5 کے شاندار سکور سے میچ جیت لیا۔ سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد امن نے کانسی کے تمغے کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ امن کی جیت پر سب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ امن نے پیرس اولمپکس میں ہندوستان کو چھٹا تمغہ دلایا۔

راجکمار پال کی اولمپکس میں شاندار کارکردگی کے لیے، ان کی ماں منراجی دیوی جمعرات (8 اگست) کی صبح سے ہی بھگوان سے پراتھنا کر رہی تھیں۔

اس سے پہلے پی ایم مودی نے نیرج چوپڑا کو ٹویٹ کرکے مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا- سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ آپ لاتعداد آنے والے کھلاڑیوں کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے اور ہمارے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔

پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپک میں کمال کردیا اورجویلن تھرو میں گولڈ میڈل جیتا۔ ہندوستان کے نیرج چوپڑا دوسرے نمبرپررہے۔ حالانکہ ان کے گولڈ جیتنے کے بعد یہ خبریں آئی ہیں کہ ان کا اسٹیڈیم میں ڈوپ ٹسٹ کیا گیا۔

پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'نیرج تم ایک شاندار ایتھلیٹ ہو۔ پیرس اولمپکس میں آپ کی شاندار کارکردگی کے بعد سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ آپ نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے پیرس اولمپکس 2024 میں چاندی کا تمغہ جیتاہے۔ نیرج نے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں دوسرا مقام حاصل کیا جس کی وجہ سے انہیں چاندی کے تمغے سے ہی مطمئن ہونا پڑا۔ اس سے پہلے نیرج نے ٹوکیو اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

واضح رہے  کہ 26 سالہ نیرج چوپڑا کا دوسرا تھرو ان کا واحد درست تھرو تھا جس میں انہوں نے 89.45 میٹر پھینکا جو اس سیزن کا ان کا بہترین تھرو تھا۔ اس کے علاوہ ان کی تمام پانچ کوششیں ناکام رہیں۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوکیو اولمپکس میں 87.58 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فون پر بات کی اور کانسہ کا تمغہ جیتنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ آپ کو بتادیں کہ ہندوستان نے پیرس اولمپکس 2024 کے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں اسپین کو 2-1 سے شکست دے کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔