Urdu Conclave 2026

اسپورٹس

بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے کے لیے سری لنکا نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اسٹار بلے باز کوسل مینڈس اور پاتھم نسانکا پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ 15 اگست سے گال میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کی قیادت آل راؤنڈر دھننجیا ڈی سلوا کریں گے۔

فیڈریشن کے خلاف کارروائی کی ایک اہم وجہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مناسب نظام کا فقدان بھی بتایا جا رہا ہے۔ حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ فیڈریشن کے فیصلوں اور انتظامی طریقہ کار کا کھلاڑیوں اور ان کے مفادات پر کیا اثر پڑ رہا ہے۔وزارت کے مطابق معاملہ صرف انتظامی کام کاج تک محدود نہیں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے حقوق اور ان کے مستقبل سے بھی جڑا ہوا ہے۔

اسٹارہندوستانی کرکٹر ابھیشیک پوریل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ان پرشادی کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ جنسی تعلقات بنانے کا الزام تھا۔ پیرکے روز دیر رات موگرا پولیس نے پوریل کوگرفتارکیا اور آج انہیں چن سراہ کی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

موجودہ بھارت-سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی جانب سے شبھمن گل، کے ایل راہل اور یشسوی جیسوال کی کارکردگی پر خصوصی نظر رہے گی۔ تینوں بلے باز سری لنکن حالات میں اپنی تکنیک اور مستقل مزاجی کا امتحان دیں گے۔دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم کو لہیرو اودارا، کامندو مینڈس، کپتان دھننجایا ڈی سلوا اور کوشل مینڈس سے بڑی اننگز کی امید ہوگی۔

اس کھلاڑی کو ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا، جس پرکبھی آبروریزی کا الزام لگا تھا۔ حالانکہ کھلاڑی کو بعد میں ہائی کورٹ نے سبھی الزامات سے بری کردیا تھا۔

دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارتی باکسرز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا، ’’اب دنیا بھر کے کھلاڑی ان باکسرز سے ڈرنے لگے ہیں!‘‘

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر دولتِ مشترکہ کھیل 2026 کے بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، جہاں کھلاڑیوں نے کھیلوں سے وابستہ یادگار لمحات وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیے۔

دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں بھارت نے باکسنگ میں مجموعی طور پر 10 تمغے جیتے، جو دولتِ مشترکہ کھیلوں میں اس کھیل میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ بھارت نے گزشتہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جہاں انگلینڈ (1934 اور 2018) اور کینیڈا (1986) کے نام چھ طلائی تمغوں کا مشترکہ ریکارڈ تھا۔

ٹیسٹ کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ کی بات کی جائے تو بھارت اور سری لنکا کے درمیان اب تک 46 ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں بھارتی ٹیم نے 22 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ سری لنکا کو صرف 7 میچوں میں جیت نصیب ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مرتبہ 2022 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی۔

 میرابائی چانو کے کیریئر میں اولمپکس کا چاندی کا تمغہ، عالمی چیمپئن شپ کے تین تمغے، جن میں 2017 کا طلائی تمغہ بھی شامل ہے اور ایشین چیمپئن شپ کا کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ ان کا شمار بھارت کی عظیم ترین ویٹ لفٹرز میں ہوتا ہے۔