Bharat Express

Rafael Nadal announces retirement: اسپین کے لیجنڈری ٹینس اسٹار اور ’کنگ آف کلے‘ رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

92 بار کے ٹور لیول چیمپئن جس نے اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر 1 پر 209 ہفتے گزارے، نڈال 2001 میں پروفیشنل بننے کے بعد سے اے ٹی پی ٹور کے سرکردہ ستاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں رولینڈ گیروس کا ریکارڈ 14 شامل ہے۔

رافیل نڈال نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

نئی دہلی: اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی اور 22 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے جمعرات کے روز انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسپین میں ہونے والا ڈیوس کپ کا فائنل بطور پروفیشنل کھلاڑی ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ نڈال اب تک کے دوسرے سب سے کامیاب مردوں کے سنگلز کھلاڑی کے طور پر ریٹائر ہوئے، ان کے آگے صرف ان کے حریف نوواک جوکووچ ہیں، جنہوں نے 24 بڑے ٹائٹل جیتے ہیں۔

نڈال نے جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ میں یہاں آپ کو بتانے کے لیے حاضر ہوں کہ میں پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائر ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا، ’’پچھلے کچھ سال بہت مشکل رہے، خاص طور پر پچھلے دو سال۔ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جس کو کرنے میں مجھے کافی وقت لگا، لیکن اس زندگی میں جو کچھ بھی شروع ہوتا ہے اس کا اختتام بھی ہوتا ہے، اور میں محسوس کرتا ہوں کہ ایک طویل اور انتہائی کامیاب کیریئر کو ختم کرنے کا صحیح وقت ہے، جس کا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔‘‘

انہوں مزید کہا، ’’میں بہت پرجوش ہوں کہ میرا آخری ٹورنامنٹ ڈیوس کپ فائنل ہوگا، جس میں میں اپنے ملک کی نمائندگی کروں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ ایک دائرہ مکمل ہو رہا ہے، کیونکہ میری خوشی کے پہلے سب سے شاندار لمحات میں سے ایک 2004 میں سیویلے میں (ڈیوس کپ) فائنل تھا۔‘‘

 

92 بار کے ٹور لیول چیمپئن جس نے اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر 1 پر 209 ہفتے گزارے، نڈال 2001 میں پروفیشنل بننے کے بعد سے اے ٹی پی ٹور کے سرکردہ ستاروں میں سے ایک ہیں۔ ان کے 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں رولینڈ گیروس کا ریکارڈ 14 شامل ہے۔

انہوں نے چار یو ایس اوپن ٹائٹل بھی جیتے ہیں اور دو بار آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن دونوں جیتے ہیں۔ نڈال نے اولمپک سنگلز اور ڈبلز کا گولڈ بھی جیتا اور اسپین کو پانچ ڈیوس کپ ٹائٹلز تک پہنچانے میں مدد کی۔

بھارت ایکسپریس۔