Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

ہندوستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چمپئنزٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس خطابی مقابلے سے پہلے بڑا سوال ہے کہ نیوزی لینڈ کے تیزگیند بازمیٹ ہینری کھیلیں گے یا نہیں؟ یہ کھلاڑی سیمی فائنل میچ میں کیچ لپکنے کے دوران زخمی ہوگیا تھا، لیکن اب کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے ان سے متعلق بڑا اپڈیٹ دیا ہے۔

کشتی کھلاڑی سشیل کمار جونیئر پہلوان ساگر کے قتل کے الزام میں ضمانت پر تہاڑ جیل سے رہا ہوئے۔ دہلی ہائی کورٹ نے انہیں مستقل ضمانت دی تھی۔

اسمتھ نے آسٹریلیا کے لیے 170 ون ڈے کھیلے، 43.28 کی اوسط سے 5,800 رنز بنائے جس میں 12 سنچریاں اور 35 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے گیند سے بھی تعاون دیا اور 28 وکٹیں لیں۔ یہ بلے باز 2015 اور 2023 میں آسٹریلیا کی ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں کا ایک اہم حصہ تھا۔

آسٹریلیا ماسٹرز نے کپتان شین واٹسن (110*) اور بین ڈنک (132*) کی ناقابل شکست سنچریوں کی بدولت 95 رنز سے جیت حاصل کی، لیکن یہ ٹنڈولکر کے شاندار اسٹروکس تھے جنہوں نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اس میں ان کے کچھ خاص شاٹس بھی شامل تھے۔ اس سے شائقین اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہے۔

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 50 رنوں سے ہرایا۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 363 رنوں کا ہمالیائی ہدف ملا تھا، لیکن ان کی بلے بازی پوری طرح سے ناکام رہی اور افریقی ٹیم ایک بار پھر بڑے مقابلے میں ناکام رہی۔

قریب 35سالہ اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اسمتھ نے کہاکہ'ایسا لگتا ہے کہ اب ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت ہے۔ یہ ایک شاندار سفر تھا اور میں نے اس کے ہر لمحے کا لطف اٹھایا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے 49ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کا تعاقب کر لیا۔ ہندوستانی ٹیم اب فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے دبئی میں چوتھی فتح حاصل کی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کا کوئی بھی سیمی فائنل ٹائی ہونے کی صورت میں اس کے بعد سپر اوور کرایا جا سکتا ہے۔ اگر ہندوستان اور آسٹریلیا کا میچ ٹائی ہوتا ہے،

سیمی فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ جب کہ مچل سینٹنر کی کپتانی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا گروپ مرحلہ آج ختم ہو رہا ہے۔ گروپ بی کے آخری میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے، یہ مقابلہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔