
ہندوستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما
نئی دہلی: ہندوستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ایک اہم پیغام شیئر کرتے ہوئے ہم وطنوں سے اتحاد اور ذمہ داری کی اپیل کی۔ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان نے 7 مئی کو پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں نو دہشت گرد کیمپوں کے خلاف ’آپریشن سندور‘ کامیابی سے شروع کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے بھی ہندوستان پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا جسے ہندوستانی فوج نے ناکام بنا دیا۔
یہ آپریشن 26 ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے ساتھ ہی افواہوں کا دور بھی شروع ہو گیا ہے۔ روہت شرما نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا اور اپنے پیغام میں انہوں نے ہندوستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ کی بہادری کی تعریف کی جو ملک کی سلامتی کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے لکھا، ’’ہر لمحہ، ہر فیصلے کے ساتھ، مجھے اپنی فوج، فضائیہ اور بحریہ پر فخر ہے۔ ہمارے جنگجو اپنے ملک کے فخر کے لیے مضبوط کھڑے ہیں۔ ملک کے ہر شہری کو ذمہ دار بننا ہوگا اور جعلی خبروں سے بچنا ہوگا۔ محفوظ رہیں!‘‘ اس کے بعد روہت نے پوسٹ میں ہیش ٹیگز جئے ہند اور آپریشن سندھر بھی شامل کیا۔
روہت کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آپریشن سندور کے بعد ہندوستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سائرن اور بلیک آؤٹ کے ساتھ ہوائی اڈے الرٹ پر ہیں۔ اگر پاکستان کی اشتعال انگیزی جاری رہی تو ہندوستانی فوج بھی منہ توڑ جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔
روہت شرما اس وقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا حصہ ہیں۔ وہ ممبئی انڈینز کی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔ پانچ بار کی چیمپیئن ایم آئی نے سیزن کے اوائل میں جدوجہد کی ہے اور اس وقت لگاتار چھ جیت درج کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدہ صورتحال کے مد نظر آئی پی ایل 2025 کو سیکورٹی کے نقطہ نظر سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلس کے درمیان جمعرات کے روز دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا میچ بھی 10.1 اوورز کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے بعد تمام کھلاڑیوں، عملے، میچ آفیشلز، کمنٹیٹرز، نشریاتی عملے اور دیگر ضروری افراد کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرین کا انتظام کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔