Bharat Express

KKR become champions of IPL 2024: آئی پی ایل 2024 کا خطاب شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے نام،حیدرآبادکی ٹیم کا انتہائی خراب مظاہرہ

ئی پی ایل 2024 کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ آئی پی ایل کے فائنل میچ میں سب سے کم سکور رہا۔ کولکاتہ کی جانب سے آندرے رسل نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آئی پی ایل 2024 کا خطاب شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے نام ہوگیا ہے۔ شریاس ایئر کی کپتانی میں کے کے آر نے آئی پی ایل 2024 کا فائنل مقابلہ بہت آسانی کے ساتھ جیت لیا ہے اور ٹرافی پر قبضہ کرلیا ہے۔ کے کے آر کی طرف سے وینکٹش ایئر نے سب اچھی بلے بازی کی حالانکہ سنیل نارائن بہت جلد پویلین لوٹ گئے لیکن ان کے بعد رحمان اللہ گرباز اور وینکٹش کی شراکت داری نے کولکاتہ کی جھولی میں اس مقابلے کو آسانی کے ساتھ ڈال دیا ۔کولکاتہ نے پہلے گیندبازی کرکے جس انداز میں حیدرآباد کو وقفے وقفے سے جھٹکا دیا اور بہت ہی کم  اسکور پر آل آوٹ کردیا جس کی وجہ سے کے کے آر نے پہلی گیند سے ہی اس میچ پر قبضہ جمائے رکھا، نتیجے میں زبردست گیندبازی اور طوفانی بلے بازی کی وجہ سے کے کے آر نے آئی پی ایل کا یہ خطاب جیت لیا ہے۔

واضح رہےکہ آئی پی ایل 2024 کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ آئی پی ایل کے فائنل میچ میں سب سے کم سکور رہا۔ کولکاتہ کی جانب سے آندرے رسل نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مشیل اسٹارک اور ہرشیت رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ 00، ابھیشیک شرما 02 اور راہل ترپاٹھی 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ہینرک کلاسن نے 16 اور ایڈن مارکرم نے 20 رنز بنائے۔ حیدرآباد کے کسی بھی بلے باز کو کے کے آر کے گیند بازوں کے خلاف کوئی کامیابی نہیں ملی۔

حیدرآباد کے 113 رنوں کا پیچھا کرنے کیلئے بلے بازی کرنے اتری کے کے آر کی طرف سے سلامی بلے باز سنیل نارائن جن سے بہت سی امیدیں تھیں آج وہ جلدی آوٹ ہوگئے ، وہ صرف ایک چھکہ لگاکر آوٹ ہوگئے ۔ نارائن کے آوٹ ہونے کے بعد وینکٹش بلے بازی کرنے آئے جنہوں نے زبردست بلے بازی کی اور ٹیم کو جیت حاصل کرنے میں یکطرفہ بھرپور مدد کی۔ وہیں ان کا ساتھ دے رہے افغانی کھلاڑی رحمان اللہ گرباز نے بھی زبردست بلے بازی کی۔ انہوں نے بھی شاندار 39 رنز بناکر  اہم شراکت داری نبھا ئی۔ ان کے بعد کپتان شیرایئر بلے بازی کیلئے آئے اور انہوں نے آسانی کے ساتھ ہدف کو حاصل کرلیا۔ وینکٹش نے  نصف سنچری بنائی اور انہوں نے  26گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ کپتان ایئر کو محض 6 رنز ہی بنانے کا موقع ملا، اس طرح ٹیم نے آسانی کے ساتھ خطاب پر قبضہ کرلیا۔

Also Read