KKR become champions of IPL 2024: آئی پی ایل 2024 کا خطاب شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے نام،حیدرآبادکی ٹیم کا انتہائی خراب مظاہرہ
ئی پی ایل 2024 کے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم صرف 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یہ آئی پی ایل کے فائنل میچ میں سب سے کم سکور رہا۔ کولکاتہ کی جانب سے آندرے رسل نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔
KKR vs SRH, Final : آئی پی ایل 2024 کا فائنل مقابلہ شروع، جانئے KKR vs SRH میں کون کس پر بھاری،کس ٹیم کو مل سکتا ہے بڑا فائدہ
کولکاتہ اور حیدرآباد کے درمیان فائنل میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ یہاں کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ہے۔ ایسے میں پچ کے معاملے میں کے کے آر کا ہاتھ اوپر دکھائی دے رہا ہے۔ درحقیقت، اگر ہم دونوں ٹیموں کے اسپنروں کو دیکھیں تو کولکاتہ کے پاس بہترین اسپن گیند باز ہیں۔
IPL Final 2024: آئی پی ایل فائنل کے متعلق میتھیو ہیڈن اور پیٹرسن کی یہ ہے پیش گوئی
ہیڈن نے کہا، "میں نے راجستھان رائلز میں جو دیکھا وہ یہ تھا کہ وہ میچ کے ایک طرف پرعزم تھے، لیکن جب بیٹنگ کی بات آئی تو وہ مکمل طور پر پراعتماد نہیں تھے۔ انہوں نے دباؤ اور تناؤ کو محسوس کیا اور وہ اس کے سامنے جھک گئے۔"
KKR vs SRH: رحمان اللہ گرباز بیمار ماں کو اسپتال میں چھوڑ کرآئے تھے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کیلئے پہلا میچ کھیلنے، جیت سے ماں بیٹا دونوں خوش
ان کا کہنا تھا مجھے معلوم تھا کہ فل سالٹ کے آئی پی ایل سے واپس آنے کے بعد کولکاتہ ٹیم کو میری ضرورت ہوگی۔ میں ٹیم کی ضرورت کے وقت حاضر ہونا چاہتا تھا، اسی لیے میں نے اپنی والدہ کو چھوڑ کر افغانستان سے بھارت آنے کا مشکل فیصلہ کیا۔
KKR finally in IPl final 2024: شاہ رخ خان کی ٹیم کی بڑی جیت،آئی پی ایل کے فائنل میں ہوگئی انٹری، حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے ہرایا
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنا دوسرا وکٹ سنیل نارائن کی صورت میں گنوایا تھا۔ نارائن نے 16 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ اس کے بعد شریاس ایر اور وینکٹیش ایر نے ایسے چوکے اور چھکے لگائے کہ کے کے آر کی جیت یک طرفہ ہو گئی۔
KKR vs SRH, Qualifier 1: کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو میچ شروع ہونے سے پہلے لگا بڑا جھٹکا، اب افغان کھلاڑی پر سب کی نظر
پچھلے دو سیزن میں کے کے آر نے 14 اوپننگ جوڑیوں کو آزمایا تھا، لیکن یہ بالکل کام نہیں آیا۔ سال 2022 میں اوپنرز کی اوسط 15.7 تھی جب کہ پچھلے سال یہ 22.5 تھی۔ اب گمبھیر آئے تو مسئلہ حل ہوگیا۔ نارائن کو اوپنر اور سالٹ کو ان کا ساتھی بنایا گیا۔
IPL 2024 Playoffs: آئی پی ایل کوالیفائر-1 میں آئی بارش تو کونسی ٹیم کھیلے گی فائنل، اگر فائنل میچ میں ہوئی بارش تو کس کی ہوگی جیت، جانئے پورا کھیل
آئی پی ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق اگر کوالیفائر 1 کے دوران بارش ہوتی ہے تو امپائرز 5-5 اوورز کا میچ کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ اگر ایسا بھی نہ ہو سکا تو سپر اوور کی مدد سے نتیجہ نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر سپر اوور بھی ممکن نہ ہوا تو میچ منسوخ تصور کیا جائے گا۔