Bharat Express DD Free Dish

Khelo India Tribal Games: کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز قبائلی کھلاڑیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم، اولمپک میڈلسٹ میرابائی چانو نے کہا-’’نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا سنہری موقع

کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 25 مارچ سے 3 اپریل تک منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 30 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں تیراندازی، ایتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، تیراکی، ویٹ لفٹنگ اور کشتی جیسے کھیل شامل ہیں، جبکہ مل کھمبھ اور کبڈی کو نمائشی کھیل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

رائے پور میں جاری کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز کے موقع پر ہندوستان کی معروف ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے کہا ہے کہ یہ مقابلے قبائلی کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیت دکھانے اور قومی سطح پر آگے بڑھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتے ہیں۔ میرابائی چانو نے کہا کہ پہلی بار منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک شاندار پلیٹ فارم ہے۔ ان کے مطابق مختلف ریاستوں کے کھلاڑی ایک جگہ جمع ہو کر نہ صرف مقابلہ کریں گے بلکہ ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

محنت اور لگن ہی کامیابی کی کنجی

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کو دل سے کھیلیں اور اپنے ہنر پر اعتماد رکھیں۔ چانو کے مطابق ایک کھلاڑی کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت اور اپنے کھیل سے محبت ضروری ہے۔ چانو نے کہا کہ جیسے کامن ویلتھ گیمز میں کھلاڑیوں کو مختلف ممالک کے حریفوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، اسی طرح ٹرائبل گیمز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہوگا، جو ان کے مستقبل کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اولمپک سلور میڈلسٹ میرابائی چانو نے اپنی تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ وہ اس وقت کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں میڈل جیتنا ان کا اگلا بڑا ہدف ہے، جبکہ آئندہ اولمپکس کے لیے بھی تیاری جاری ہے۔

مقابلوں کی تفصیل

کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 25 مارچ سے 3 اپریل تک منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 30 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں تیراندازی، ایتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، تیراکی، ویٹ لفٹنگ اور کشتی جیسے کھیل شامل ہیں، جبکہ مل کھمبھ اور کبڈی کو نمائشی کھیل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

میرابائی چانو کی کامیابیاں

میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں شاندار بین الاقوامی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وہ ٹوکیو 2020 اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی ویٹ لفٹر بنی اور قومی ہیروئن کے طور پر ابھریں۔ چانو نے 2014 گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں چاندی جیت کر بین الاقوامی سطح پر قدم رکھا۔ 2017 میں امریکی شہر اناہیم میں ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سونا جیت کر دو دہائی بعد بھارت کو عالمی طلائی تمغہ دلایا۔ 2018 گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں انہوں نے ریکارڈ توڑ کارکردگی سے ایک اور سونا حاصل کیا۔ میرابائی چانو نے ٹوکیو 2020 میں انہوں نے کل 202 کلوگرام (87 اسنیچ + 115 کلین اینڈ جرک) اٹھا کر بھارت کے لیے پہلا تمغہ حاصل کیا۔ پیرس 2024 اولمپکس میں وہ چوتھے مقام پر رہیں مگر مسلسل زخمی ہونے کے باوجود زبردست عزم کا مظاہرہ کیا۔ 2025 ورلڈ چیمپئن شپ میں انہوں نے 199 کلوگرام لفٹ کے ساتھ چاندی جیت کر دوبارہ عالمی سطح پر اپنی برتری ثابت کی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read