Nita Ambani congratulates Team India: ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے ٹیم انڈیا کو دی مبارکباد، ایشین گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو سراہا
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس نے ہمیں خوشی اور فخر کے بہت سے لمحات دیے۔ یہ دیکھنا خاص طور پر شاندار رہا کہ ہماری خواتین کھلاڑیوں نے ہندوستان کی تمغوں کی کامیابی میں قیادت کی، نوجوان لڑکیوں کو متاثر کیا اور ملک کا نام روشن کیا۔‘‘
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی ٹریپ شوٹر نیرو ڈھانڈا، بھارت کی کامیاب مہم ادا کیا ہے اہم کردار
ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں مجموعی طور پر 85 تمغے جیتے، جن میں 21 گولڈ، 27 سلور اور 37 برونز میڈل شامل ہیں۔ ہندوستان تمغوں کی مجموعی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔ چین نے 341 تمغوں، جن میں 169 گولڈ شامل ہیں، کے ساتھ تمغوں کی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
Asian Games 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے چین کو ایک-صفر سے ہرا کر جیتا تاریخی گولڈ، 44 سال بعد ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کو ملا تمغہ
اس تاریخی گولڈ میڈل کے ساتھ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے لاس اینجلس 2028 اولمپک کھیلوں کے لیے براہ راست کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ یہ کامیابی ہندوستانی ٹیم کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ پیرس 2024 اولمپکس کے لیے ٹیم کوالیفائی کرنے سے معمولی فرق سے محروم رہ گئی تھی۔
Indian women’s hockey team secures a medal: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے میڈل بنایا یقینی، جنوبی کوریا کو دو-صفر سے ہراکر فائنل میں پہنچی ٹیم انڈیا، چین سے ہوگا فیصلہ کن مقابلہ
اس کامیابی نے ایشین گیمز میں خواتین ہاکی کا دوسرا طلائی تمغہ جیتنے کے ہندوستان کے 44 سالہ انتظار کو ختم کرنے کی امید برقرار رکھی ہے۔ ہندوستان نے پول مرحلے میں ازبیکستان کو 19-0، انڈونیشیا کو 17-1 اور تھائی لینڈ کو 20-1 سے شکست دی تھی۔ اس کے علاوہ میزبان جاپان کو 3-1 اور سنگاپور کو 7-0 سے ہراکر ٹیم نے بغیر کوئی میچ ہارے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
PM Modi hails win Asian Games gold: وزیراعظم مودی نے تاریخ رقم کرنے والے ٹریپ شوٹرز اور خواتین کی کمپاؤنڈ تیرانداز ٹیم کو ایشین گیمز میں گولڈ جیتنے پر دی مبارکباد
نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی نے ٹریپ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ہندوستان کو پہلی بار طلائی تمغہ دلایا۔ نیرو ڈھانڈا اور کینن چنائی نے بدھ کو ٹریپ مکسڈ ٹیم شوٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا ایشین گیمز ریکارڈ بھی قائم کیا۔ خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم نے عالمی ریکارڈ کی برابری کی۔
From Small-Town India To Lord’s: چھوٹے شہر سے لارڈز تک، کرانتی گوڑ اور یستیکا بھاٹیا نے کرکٹ میں رقم کردی تاریخ
کرانتی نے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کرکے لارڈز میں ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹ لینے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ یستیکا نے سنچری بنا کر اس میدان پر ٹیسٹ سنچری بنانے والی پہلی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا۔
Medal for India in Shooting: ایشین گیمز 2026: شوٹنگ میں ہندوستان کے کھاتے میں ایک اور تمغہ، ایشا سنگھ نے 25 میٹر پسٹل مقابے میں جیتا سلور
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے ہانگژو 2023 میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔
Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں لولینا نے ایک اور تمغہ بنایا یقینی، کوارٹر فائنل میں سیونگ کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچیں اسٹار باکسر
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ لولینا بورگوہین کا ایشین گیمز میں دوسرا تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔
PM Modi Applauds Indian Athletes: ایشین گیمز میں بھارتی کھلاڑیوں کا شاندار مظاہرہ، پی ایم مودی نے دی مبارکباد، کہا – ’مستقبل کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات‘
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12 سلور اور 14 برونز میڈل کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، وزیر اعظم نے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو سراہا۔
Suchika Tariyal Makes History: ایشین گیمز 2026 میں سوچکا تاریال نے رقم کی تاریخ، ایم ایم اے میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ سوچکا فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہیں، لیکن ان کا کانسے کا تمغہ ہندوستانی ایم ایم اے کے لیے ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔





