Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں مجموعی طور پر 198 کلوگرام وزن اٹھا کر سلور میڈل جیتا۔ 28 سال بعد بھارت کو ایشین گیمز کی ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل ملا ہے۔
CWG 2026 Medalist Mirabai Chanu: ’’کچھ باتیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتی ہیں‘‘ دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی چانو نے شیئر کیا وزیراعظم مودی سے ملاقات کا خاص لمحہ
میرابائی چانو کے کیریئر میں اولمپکس کا چاندی کا تمغہ، عالمی چیمپئن شپ کے تین تمغے، جن میں 2017 کا طلائی تمغہ بھی شامل ہے اور ایشین چیمپئن شپ کا کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ ان کا شمار بھارت کی عظیم ترین ویٹ لفٹرز میں ہوتا ہے۔
Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد بولیں میرابائی چانو،آپ کے حوصلہ افزا الفاظ سخت محنت کے لیے دیں گے ترغیب
اتوار کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات کے دوران مودی نے میرابائی سے ان کے رونے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا، ’’اتنے آنسو ٹپک رہے تھے کہ مجھے لگ رہا تھا جیسے آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل نکل رہا ہو۔‘‘اس پر میرابائی نے بتایا کہ پیرس اولمپکس میں تمغہ نہ جیت پانے کی وجہ سے وہ کافی مایوس ہوئی تھیں اور گزشتہ چار برسوں کے دوران انہوں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔بھارتی ویٹ لفٹر نے کہا، ’’میں اس دن بہت خوش اور جذباتی تھی۔
PM Modi interaction with CWG 2026 medal winners: میرابائی کے جدوجہد اور میڈل کی کہانی سن کر جذباتی ہوئے پی ایم مودی، بولے- آپ کی جیت تحریک ہے
وزیر اعظم مودی نے ویٹ لفٹر میرابائی چانو سے ان کے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ مودی نے کہا، ’’تین بار اور اتنے آنسو ٹپک رہے تھے۔ مجھے لگ رہا تھا کہ آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل ٹپک رہا ہے۔‘‘اس پر میرابائی چانو نے بتایا کہ وہ اس وقت بہت خوش اور جذباتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے روئی تھیں کیونکہ وہ اولمپکس میں میڈل نہیں جیت سکی تھیں
Commonwealth Games: راہل گاندھی نے میرابائی چانو کو گولڈ میڈل جیتنے پر دی مبارکباد ، کہا: “آپ کی کامیابی پورے ملک کے لیے باعث تحریک ہے
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی میرابائی چانو اور ویٹ لفٹر رشی کانت سنگھ چنمبم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، "میرابائی چانو کو مسلسل تیسرے کامن ویلتھ گیمز میں تاریخی طلائی تمغہ جیتنے پر اور رشی کانت سنگھ چنمبم کو بھارت کے لیے پہلا چاندی کا تمغہ جیتنے کے ساتھ نیا کامن ویلتھ گیمز ریکارڈ قائم کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔
Mirabai Chanu Clinches Gold Medal: گلاسگو 2026 میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ، چانو نے مسلسل تیسری بار دولت مشترکہ کھیلوں میں جیتا طلائی تمغہ
میرابائی چانو کی اس شاندار کامیابی کے ساتھ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں 2026 میں ہندوستان نے اپنا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل چنمبم رشی کانت سنگھ نے دولت مشترکہ کھیلوں 2026 کے مردوں کے 60 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے اسنیچ میں ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہیں پیرا پاور لفٹنگ میں جھنڈو کمار نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
Khelo India Tribal Games: کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز قبائلی کھلاڑیوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم، اولمپک میڈلسٹ میرابائی چانو نے کہا-’’نئے کھلاڑیوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا سنہری موقع
کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 25 مارچ سے 3 اپریل تک منعقد ہو رہے ہیں، جن میں 30 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے حصہ لے رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں تیراندازی، ایتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، تیراکی، ویٹ لفٹنگ اور کشتی جیسے کھیل شامل ہیں، جبکہ مل کھمبھ اور کبڈی کو نمائشی کھیل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
Asian Games 2023: ایشین گیمز میں آج ہندوستان کو ملے دو گولڈ میڈل، لیکن میرا بائی چانو نے کیا مایوس
باکسنگ میں بھی ایک تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔ بھارتی باکسر نریندر نے ایرانی باکسر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔





